بلدیاتی انتخابات میں اہم سیاستدانوں کی ان کے حلقے میں مقبولیت اور پارٹی پوزیشن ظاہر

اسٹاف رپورٹر  پير 16 جنوری 2023
—فائل فوٹو

—فائل فوٹو

کراچی: بلدیاتی انتخابات کے نتائج نے کئی اہم سیاستدانوں کی ان کے حلقے میں مقبولیت اور پارٹی پوزیشن کو ظاہر کردیا ہے۔

سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان اپنے ہی حلقے کی یونین کمیٹی پر ہار گئے۔ جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید کے حلقے میں ان کے امیدوار ناکام ہوئے۔

وزیر محنت سندھ سعید غنی کے بھائی کو ایک نشست پر شکست اور دوسرے پر کامیابی ملی۔ پیپلز پارٹی کے اس صوبائی حلقے میں شامل یو سیز پر بھی پیپلز پارٹی مخالف امیدوار کامیاب رہے۔

اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کے انتخابی حلقے میں شامل بلدیاتی نشستوں پر پیپلز پارٹی کے امیدوارں کو کامیابی ملی۔ ضلع شرقی میں جہاں سے سابق وزیر اعظم عمران خان 2018 کے عام انتخابات میں کامیاب ہوئے تھے اس حلقے میں پی ٹی آئی کی مقبولیت نمایاں تھی مگر بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی گلشن اقبال ٹائون اور صفورا ٹاون میں ناکام رہی۔

ضلع وسطی میں بھی پی ٹی آئی کی مقبولیت 2018 کے مقابلے میں کم ہوئی۔ ضلع وسطی میں پی ٹی آئی بیشتر نشستوں پر ناکام رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔