- خانیوال میں آئی ایس آئی افسران کو شہید کرنے والا دہشت گرد ہلاک
- پاسپورٹ کی فیس میں اضافے سے متعلق خبریں بے بنیاد قرار
- اردو زبان بولنے پر طالبعلم کے ساتھ بدسلوکی؛ اسکول کی رجسٹریشن معطل، جرمانہ عائد
- کراچی میں آئندہ 3 روز موسم خشک اور راتیں سرد رہنے کی پیشگوئی
- عمران خان کا بنی گالہ منتقل ہونے کا فیصلہ
- وزیراعظم اور آرمی چیف کی زخمیوں کی عیادت، شہباز شریف آئی جی پر برہم
- چوہدری شجاعت ق لیگ کے صدررہیں گے یا نہیں، فیصلہ کل سنایا جائیگا
- زرداری پر قتل کا الزام، شیخ رشید تھانے میں پیش نہ ہوئے، مقدمہ درج ہونے کا امکان
- اے سی سی اے مضمون میں پہلی پوزیشن؛ پاکستانی طالبعلم عالمی ایوارڈ کیلئے نامزد
- پوتن نے اپنی افواج کو مجھے میزائل حملے میں قتل کرنے کا حکم دیا تھا؛ بورس جانسن
- انٹربینک میں ڈالر 269 اور اوپن مارکیٹ میں 275 روپے تک پہنچ گیا
- بجلی اور حرارت کے بغیر مچھربھگانے والا نظام، فوجیوں کے لیے بھی مؤثر
- اے آئی پروگرام کا خود سے تیارکردہ پروٹین، مضر بیکٹیریا کو تباہ کرنے لگا!
- بھارتی کسان نے جامنی اور نارنجی رنگ کی گوبھیاں کاشت کرلیں
- جنوبی کوریا نے ’فائرنگ‘ پر شمالی کوریا سے معذرت کرلی
- عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمت بڑھ گئی
- کرناٹک میں گائے ذبح کرنے کے الزام پر نوجوان پر انتہا پسند ہندوؤں کا تشدد
- پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی جائزے پر منگل سے مذاکرات شروع ہوں گے
- فواد چوہدری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جوڈیشل ریمانڈ منظور
- صرف غیر ملکی کوچز ہی کیوں! پاکستان میں بھی قابل لوگ موجود ہیں، شاہد آفریدی
پاک بھارت کرکٹ؛ بحالی کا فیصلہ حکومتیں کریں گی،یوسف پٹھان

مقابلے دنیا دیکھنا چاہتی ہے، کرکٹرز کو بھی سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔ فوٹو: ٹوئٹر
دبئی: آل راؤنڈر یوسف پٹھان نے کہا ہے کہ دنیا پاک بھارت کرکٹ مقابلے دیکھنا چاہتی ہے مگر باہمی میچز کا فیصلہ دونوں ملکوں کی حکومتوں کو کرنا ہے۔
دبئی میں ویب سائٹ ’’کرکٹ پاکستان‘‘ سے گفتگوکرتے ہوئے یوسف پٹھان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے مقابلے دنیا دیکھنا چاہتی ہے،ان سے کرکٹرز کو بھی سیکھنے کا موقع ملتا ہے، پڑوسی ملکوں کے پلیئرز ایک دوسرے کیخلاف کھیل کر لطف اندوز ہوتے ہیں، شائقین بھی کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھنا بہت پسند کرتے ہیں، باہمی کرکٹ کب ہوتی ہے یہ تو دونوں ملکوں کی حکومتوں کوطے کرنا ہے۔
ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ پاکستانی کرکٹرز اگر آئی ایل ٹی ٹوئنٹی میں شریک ہوتے تو سب کھیل سے زیادہ لطف اندوز ہو سکتے تھے، اس لیگ سے ایسوسی ایٹ ملکوں میں بھی کھیل کو فروغ حاصل ہوگا، یہاں کے نوجوان کرکٹرز کو انٹرنیشنل پلیئرز کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرتے ہوئے اپنا کھیل نکھارنے کا بہترین موقع ملے گا۔
یوسف پٹھان نے کہا کہ بڑے ٹورنامنٹس میں بھارت کا گرین شرٹس کیخلاف ریکارڈ اچھا ہے، کھلاڑی بہتر انداز میں دباؤ برداشت کرتے ہیں، ایسا نہیں ہوتا کہ ہمیشہ ایک ہی ٹیم جیتے مگر ماضی میں بھارتی ٹیم کا ریکارڈ اچھا رہا۔
یوسف پٹھان نے کہا کہ پاکستان کے پاس کافی اچھے کرکٹرز رہے ہیں، اب بھی 2 یا 3بہترین پلیئرز موجود اور ٹیم اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے، البتہ ٹاپ پلیئرز اور بینچ میں کافی فرق ہے، بھارت کی بنچ اسٹرینتھ بھی بہت اچھی اور ہر کھلاڑی کا بہترین متبادل بھی موجود ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔