ویمنز آئی پی ایل، بھارتی بورڈ نے میڈیا رائٹس 951 کروڑ میں دیدیے

اسپورٹس ڈیسک  منگل 17 جنوری 2023
ویمنز آئی پی ایل، متھالی راج ریٹائرمنٹ ختم کرنے پر آمادہ۔ فوٹو: کرک انفو

ویمنز آئی پی ایل، متھالی راج ریٹائرمنٹ ختم کرنے پر آمادہ۔ فوٹو: کرک انفو

نئی دہلی: ویمنز آئی پی ایل کیلیے بھارتی بورڈ نے میڈیا رائٹس 951 کروڑ میں دیدیے۔

ویمنز آئی پی ایل کے میڈیا رائٹس وایاکوم 18 نے جیت لیے، مذکورہ کمپنی ہر میچ کے لیے 7.09 بھارتی کروڑ ادا کرنے کی پابند ہوگی، معاہدہ پانچ برس کے لیے طے ہوا ہے اور یہ 2027 تک قابل عمل رہے گا، کمپنی مجموعی طور پر 951 بھارتی کروڑ ادا کرے گی۔

بھارتی بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ نے اس کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا ہے، انھوں نے کہا کہ اس معاہدے سے عالمی ویمن کرکٹ میں انقلاب برپا ہوگا۔پانچ ٹیموں کے فاتح فرنچائز کا اعلان 25 جنوری کو متوقع ہے۔ایونٹ 5 سے 23 مارچ تک ہوگا۔

دوسری جانب متھالی راج نے ویمنز آئی پی ایل کے لیے ریٹائرمنٹ ترک کرنے کا فیصلہ کرلیا، انھوں نے بھارت کیخلاف آخری ٹی 20 انٹرنیشنل 2019 میں کھیلا تھا، 37.52 کی اوسط سے بھارت کی جانب سے 89 ٹی 20 میچزمیں 2364 رنز نام کرنے والی سابق کپتان ویمنز آئی پی ایل میں شریک ہوں گی، جو ممکنہ طور پر مارچ میں ہوگی، شریک پانچ ٹیموں کے نام جنوری کے اواخرتک سامنے آجائیں گے۔

متھالی کی تقلید کرتے ہوئے جھولن گوسوامی بھی کھیل میں واپسی کرسکتی ہیں، تاہم ابھی انھوں نے اس بابت کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے، انھوں نے کہا کہ ابھی ایونٹ کا باضابطہ اعلان نہیں ہوا اس کے بعد کیا صورتحال ہوگی میں پھر فیصلہ کروں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔