پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی اور مارجن کی شرح میں اضافہ

این این آئی  منگل 17 جنوری 2023
پٹرول پر 50 روپے فی لٹر لیوی برقرار ہے تاہم آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے مارجن میں ایک روپے فی لٹر اضافہ کیا گیا۔ فوٹو : فائل

پٹرول پر 50 روپے فی لٹر لیوی برقرار ہے تاہم آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے مارجن میں ایک روپے فی لٹر اضافہ کیا گیا۔ فوٹو : فائل

لاہور: حکومت نے ڈویلپمنٹ لیوی اور مارجن کی شرح میں اضافہ کر دیا۔

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کیلیے ڈویلپمنٹ لیوی اور مارجن کی شرح میں اضافہ کر دیا۔ لائٹ ڈیزل آئل پر لیوی 8.56 روپے سے بڑھا کر 30.45 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 32.50 روپے سے بڑھا کر 35 روپے، مٹی کے تیل پر 4 روپے 34 پیسے سے بڑھا کر6 روپے 22 پیسے ہو گئی۔

پٹرول پر 50 روپے فی لٹر لیوی برقرار ہے تاہم آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے مارجن میں ایک روپے فی لٹر اضافہ کیا گیا۔ ایکسچینج ریٹ کی ایڈجسٹمنٹ بھی کی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔