مسلم لیگ ن کے ارکان قومی اسمبلی کے پی ٹی آئی سے رابطوں کا انکشاف

ویب ڈیسک  منگل 17 جنوری 2023
صرف اُن ارکان قومی اسمبلی سے ٹکٹ کی ہامی بھریں جنہیں ہم ایڈجسٹ کرسکتے ہوں ، عمران خان کی ہدایت (فوٹو فائل)

صرف اُن ارکان قومی اسمبلی سے ٹکٹ کی ہامی بھریں جنہیں ہم ایڈجسٹ کرسکتے ہوں ، عمران خان کی ہدایت (فوٹو فائل)

 لاہور: مسلم لیگ ن کے ارکان قومی اسمبلی کے پاکستان تحریک انصاف سے رابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی قیادت کو رابطے کرنے والے مسلم لیگ ن کے ارکا ن قومی اسمبلی سے متعلق باقاعدہ پالیسی دے دی، جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ مسلم لیگ ن کے صرف اُن ارکان قومی اسمبلی سے ٹکٹ کی ہامی بھری جائے جنہیں ہم ایڈجسٹ کرسکتے ہوں ۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی کہ ایسے لیگی ارکان قومی اسمبلی، جنہیں ہم ٹکٹ کے لیے ایڈ جسٹ نہیں کرسکتے، اُن سے کوئی غلط وعدہ نہ کیاجائے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے چیئرمین عمران خان کو بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رابطہ کرنے والے ارکان قومی اسمبلی کی تعداد تقریباً 15 ہے۔ اس سلسلے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ لیگی ارکان اعتماد کے ووٹ میں غیر حاضر ہوں گے یا ہماری ہدایات کے مطابق چلیں گے۔

تحریک انصاف کے رہنماؤں نے بریفنگ میں دعویٰ کیا کہ اعتماد کے ووٹ کے معاملے پر مسلم لیگ ن کے رابطہ کرنے والے ارکان قومی اسمبلی پی ٹی آئی قیادت کے ساتھ اپنی کمٹمٹ پوری کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔