شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی سے سرکاری سکیورٹی ہٹا دی گئی

ویب ڈیسک  منگل 17 جنوری 2023
موجود حالات میں لال حویلی سے سکیورٹی ہٹانا خطرناک ہوسکتا ہے، شیخ راشد شفیق (فوٹو فائل)

موجود حالات میں لال حویلی سے سکیورٹی ہٹانا خطرناک ہوسکتا ہے، شیخ راشد شفیق (فوٹو فائل)

 راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی رہائش گاہ لال حویلی سے سرکاری سکیورٹی ہٹا دی گئی ہے۔

سابق وزیر داخلہ کی رہائش گاہ کی سکیورٹی کے لیے 2002ء میں پنجاب پولیس کے 11 اہل کاروں پر مشتمل اسکواڈ تعینات کیا گیا تھا۔

شیخ رشید احمد کے بھتیجے شیخ راشد شفیق  کے مطابق لال حویلی سے سکیورٹی 20 سال بعد ہٹائی گئی ہے۔ شیخ رشید پر ماضی میں 3 خودکش حملے ہوئے ہیں اور موجود حالات میں لال حویلی سے سکیورٹی ہٹانا خطرناک ہوسکتا ہے۔

راشد شفیق کے مطابق سی پی او آفس راولپنڈی میں بھی چند ہفتے پہلے شیخ رشید سے متعلق دھمکی آمیز کال موصول ہوئی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔