- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
کترینہ کیف جلد خوشخبری سُنانے والی ہیں؟
ممبئی: بالی ووڈ کی اسٹائل کوئین کترینہ کیف کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔
گزشتہ برس ساتھی اداکار وکی کوشل کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ کترینہ کیف کی حالیہ ائیر پورٹ تصاویر دیکھ کر ایک مرتبہ پھر ان کی ماں بننے کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں۔
اداکارہ کو حال ہی میں ائیر پورٹ پر دیکھا گیا جہاں وہ ڈھیلا ڈھالا پیلا کُرتا شلوار اور ساتھ ہی خوبصورت کھوسے پہنی نظر آئیں، اداکارہ نامعلوم مقام سے اپنے سسرال والوں کے ساتھ پنجابی تہوار لوہری منا کر ممبئی واپس آرہی تھیں۔
سوشل میڈیا پر کترینہ کی یہ تصاویر وائرل ہوگئیں جنہیں دیکھ کر صارفین نے اداکارہ کی ماں بننے کی چہ مگوئیاں شروع کردیں۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ کترینہ ماں بننے والی ہیں اور جلد خوشخبری سنائیں گی تاہم ابھی وہ یہ خبر میڈیا اور مداحوں سے چھپا رہی ہیں البتہ اداکارہ یا ان کے شوہر وکی کوشل کی جانب سے اب تک ان خبروں کی کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی کترینہ کو کئی مرتبہ ڈھیلے ڈھالے کپڑے پہنے دیکھا گیا تھا جوکہ عموماََ وہ نہیں پہنتیں جس کے بعد سوشل میڈیا پر اداکارہ کے ماں بننے کی خبریں سامنے آئیں تھیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔