رونالڈو نے ریاض میں گرل فرینڈ اور بچوں کے ہمراہ تفریحی مقام کا رخ کرلیا

ویب ڈیسک  منگل 17 جنوری 2023
تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں (فوٹو: ٹوئٹر)

تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں (فوٹو: ٹوئٹر)

ریاض: پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو النصر فٹبال کلب سے معاہدے کے بعد سعودی عرب میں قیام پذیر ہیں تاہم انہوں نے دارلحکومت ریاض میں اپنی گرل فرینڈ اور بچوں کے ہمراہ تفریحی مقام کا رخ کیا ہے، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر رونالڈو کی گرل فرینڈ جورجینا روڈریگوز نے بچوں کے ہمراہ ریاض بولیوارڈ ورلڈ کے تفریحی مقام کی تصاویر شیئر کی۔

جورجینا اور رونالڈو سنہ 2016 سے ایک ساتھ ہیں اور دونوں کے دو بچے ہیں جبکہ جورجینا رونالڈو کے تین دیگر بچوں کی سوتیلی ماں ہے۔

مزید پڑھیں: رونالڈو، میسی کے درمیان میچ؛ ٹکٹ کی قیمت 1 کروڑ ریال تک پہنچ گئی

دوسری جانب کرسیٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی کے درمیان میچ دوستانہ میچ دیکھنے کیلئے ٹکٹوں کی قیمت ایک کروڑ ریال تک پہنچ چکی ہے۔

مزید پڑھیں: رونالڈو کی گرل فرینڈ کو سعودی عرب میں کن پابندیوں کا سامنا ہوگا؟ جانیے

پیرس سینٹ جرمن (پی ایس جی) اور النصر ایف سی کے درمیان میچ 22 جنوری اتوار کو شیڈول ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔