قومی اسمبلی؛ صحابہؓ، اہلبیتؓ و امہات المومنینؓ کی توہین پر عمرقید کی سزا کا قانون منظور

ویب ڈیسک  منگل 17 جنوری 2023
پرانے قانون کے تحت سزا 3 سال تھی:فوٹو:فائل

پرانے قانون کے تحت سزا 3 سال تھی:فوٹو:فائل

 اسلام آباد: قومی اسمبلی نے صحابہ کرامؓ و اہلبیت عظامؓ و امہات المومنینؓ کی توہین پر عمر قید کی سزا کا بل منظور کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ دوران اجلاس جماعت اسلامی کے رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی نے صحابہ کرامؓ و اہلبیت عظامؓ و امہات المومنینؓ کی توہین روکنے سے متعلق بل 2022ء پیش کیا جسے ارکان نے متفقہ طور پر منظور کیا۔

نئے قانون کے تحت صحابہؓ و اہلبیتؓ عظام اور امہات المومنینؓ کی توہین پر کم سے کم سزا 10 سال جبکہ زیادہ سے زیادہ عمر قید ہوگی جب کہ پرانے قانون میں یہ سزا 3 سال تک تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔