کراچی؛ لیاری ایکسپریس وے سے گاڑی بے قابو ہو کر نیچے جاگری، 2 افراد زخمی

اسٹاف رپورٹر  منگل 17 جنوری 2023
حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم گاڑی مکمل تباہ ہوگئی (فوٹو: ایکسپریس نیوز)

حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم گاڑی مکمل تباہ ہوگئی (فوٹو: ایکسپریس نیوز)

  کراچی: لیاری ایکسپریس وے سے گاڑی بے قابو ہو کر نیچے جاگری تاہم گاڑی میں 2 افراد معمولی زخمی ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق لیاری ایکسپریس وے سے گاڑی بے قابو ہوکر حفاظتی جنگلا توڑتے ہوئے نیچے گرگئی، حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹر وے پولیس موقع پر پہنچ گئی اور حادثے میں زخمی ہونے والے دونوں افراد کو گاڑی سے نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم گاڑی مکمل تباہ ہوگئی ہے، تباہ ہونے والی گاڑی سہراب گوٹھ سے ماڑی پور کی جانب جا رہی تھی کہ لیاری ایکسپریس وے پر گلشنِ اقبال بلاک ٹو کے قریب کار بے قابو ہو کر نیچے گرگئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔