بلوچستان میں بدھ، جمعرات سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی

ویب ڈیسک  منگل 17 جنوری 2023
نیا سلسلہ 21 جنوری کو ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا (فوٹو: ٹوئٹر)

نیا سلسلہ 21 جنوری کو ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا (فوٹو: ٹوئٹر)

 کوئٹہ: محکمہ موسمیات نے بدھ اور جمعرات کو بلوچستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہوائیں شمالی بلوچستان میں 18 جنوری کو داخل ہو رہی ہیں، 19 جنوری کو بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش اور برفباری متوقع ہے۔

کوئٹہ، ڑوب، بارکھان، زیارت، چمن، پشین، نوکنڈی، دالبندین، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ میں بارش اور برفباری کا امکان ہے جبکہ قلعہ عبداللہ، مسلم باغ، قلات، خضدار، تربت، پنجگور اور مکران کے ساحلی علاقوں میں بارش اور برفباری متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی بلوچستان میں بارش اور برفباری سے سڑکیں بند اور گاڑیوں کی آمدورفت میں خلل کا خدشہ ہے تاہم بارش فصلوں اور باغات کے لئے فائدہ مند رہے گی۔

بلوچستان میں بارشوں کے باعث درجہ حرارت میں نمایاں کمی کا امکان ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔