- نیا گریڈنگ سسٹم کے بعد میٹرک اور انٹر کی مارک شیٹ رزلٹ کارڈ میں تبدیل
- وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا معیشت پر عمران خان کو لائیو مناظرے کا چیلنج
- ہلال احمر گجرانوالہ میں خواجہ سراء کا رقص، نیشنل ہیڈکوارٹر نے نوٹس لےلیا
- حکومت بجلی کا یونٹ اب 50 روپے تک لے کر جائے گی، شوکت ترین
- وکٹ کیپر محمد رضوان کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش
- سیاہ فام شہری کی ہلاکت، امریکی پولیس کے 5 اہلکاروں پر فرد جرم عائد
- پی ایس ایل اور مردم شماری کےلئے پولیس کی نفری کم پڑگئی
- لائسنس کی تجدید میں مبینہ تاخیر؛ 5 کمپنیوں کے فلائٹ آپریشن معطل
- 9 فلسطینیوں کی شہادت پر ریلی، اسرائیل کا غزہ پر فضائی حملہ، متعدد زخمی
- کراچی میں ہفتے اور اتوار کو بوندا باندی کی پیش گوئی
- اسلام آباد تا کراچی؛ جدید سہولتوں کی حامل گرین لائن ایکسپریس ٹرین کا افتتاح
- کسٹم انٹیلی جنس کی کارروائی، جنگی طیاروں کا اسمگل شدہ آئل بڑی مقدار میں برآمد
- اپنی ڈیڑھ سالہ بیٹی کی لاش کچرے میں پھینکنے والی خاتون گرفتار
- خیبرپختونخوا کے نگراں وزیر حاجی غفران کا تنخواہ اور مراعات نہ لینے کا اعلان
- دو دن سے واہگہ پر موجود بھارتی بیس بال ٹیم پاکستان پہنچ گئی
- پولیس مقابلہ اور ڈکیتی کے مجرم کو 32 سال قید کا حکم
- کیماڑی میں جاں لیوا پراسرار بیماری سے اموات؛ حکومتی مشینری سرگرم
- بحران پر قابو پانے کے لیے ایک ارب ڈالر پاکستان لاسکتے ہیں، ایکسچینج کمپنیز آف پاکستان
- ویسٹ ایشیاء بیس بال کپ، بھارتی ٹیم بالآخر پاکستان پہنچ گئی
- دالوں کا صرف 15 دن کا اسٹاک باقی رہ گیا
حکومت نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہ دے دیا

(فوٹو فائل)
اسلام آباد: وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ گیس کی قیمت نہ بڑھانے سے قومی خزانے پر بوجھ پڑ رہا ہے، مہنگی گیس لے کر صارفین کو سستی گیس نہیں دے سکتے،مناسب وقت میں گیس کی قیمت بڑھانی ہوگی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹ کا اجلاس چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہوا۔ اجلا س میں وقفہ سوالات کے دوران وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے بتایا کہ ملک میں مجموعی طور پر 3200 ملین کیوبک فٹ پر ڈے (ایم ایم سی ایف ڈی) گیس پیدا ہوتی ہے جس میں سے 1600 ایم ایم سی ایف ڈی گیس سسٹم میں آتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 700 ایم ایم سی ایف ڈی گیس براہ راست بجلی کے کارخانوں کو جاتی ہے، چولہے جلانے کے لیے ملک میں 1400 ایم ایم سی ایف ڈی گیس چاہیے، رواں سال صورت حال خراب ہونے کے باوجود خیبرپختونخوا میں گیس کی لوڈ شیڈنگ نہیں کی۔
وزیر مملکت نے کہا کہ اوگرا نے گیس مہنگی کرنے کی تجویز دی تھی لیکن مہنگائی کی وجہ سے گیس کی قیمت نہیں بڑھائی، قیمت نہ بڑھانے سے قومی خزانے پر بوجھ پڑرہا ہے لیکن عوام پر اضافی بوجھ نہیں ڈال رہے، مناسب وقت میں گیس کی قیمت بڑھانی ہوگی۔
عمران خان دور حکومت میں وزیر اعظم آفس کے اخراجات کی تفصیلات سینیٹ میں پیش
اجلاس میں عمران خان دور حکومت میں وزیر اعظم آفس کے اخراجات کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کی گئیں۔ پیپلز پارٹی کے سینیٹر بہرہ مند تنگی نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے سائیکل پر آفس آنے کی بات کی اور سادگی کا درس دیا لیکن ہیلی کاپٹر پر سفر کیا، اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ تین سال میں عمران خان نے بطور وزیراعظم ایک ارب روپے خرچ کیے۔
وزیر مملکت برائے قانون شہادت اعوان نے وزیر اعظم ہاوٴس کے 3 سال کے اخراجات کی تفصیل پیش کی اور بتایا کہ ایوان میں 2019ء سے 2021ء کے اخراجات کی تفصیلات جمع کرادی گئی ہیں، 3 سال کے دوران وزیر اعظم آفس کے لیے ایک ارب 17 کروڑ روپے بجٹ مختص کیا گیا جبکہ اخراجات 90 کروڑ روپے سے زائد رہے۔
کراچی بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کا معاملہ زیر بحث
ایوان بالا کے اجلاس میں سندھ بلدیاتی انتخابات کا معاملہ بھی زیر بحث رہا۔ جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے الیکشن کمیشن اور سندھ حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ عوامی حق پر ڈاکا ڈالا گیا، بلدیاتی انتخابات کے نتائج باقاعدہ تبدیل کیے گئے۔
سینیٹر مشتاق نے کہا کہ کراچی بلدیاتی انتخابات میں بعد از انتخابات دھاندلی ہوئی، کراچی بلدیاتی انتخابات کے نتائج 36 گھنٹے بعد آئے، الیکشن کمشنر سندھ نااہل ہے جو صاف و شفاف انتخابات نہیں کرواسکا، فری اینڈ فیئر انتخابات پاکستان کی لائف لائن ہیں،عوام کا اعتماد الیکشن سے اٹھ گیا تو جغرافیہ خطرے میں پڑجائے گا، عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکا جمہوریت پر حملہ ہے۔
بعد ازاں اجلاس جمعہ کی صبح ساڑھے دس بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔