پنجاب میں عام انتخابات کا معاملہ؛ ن لیگ کی سینئر قیادت لندن طلب

ویب ڈیسک  منگل 17 جنوری 2023
(فوٹو فائل)

(فوٹو فائل)

 لاہور: مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف نے پنجاب اسمبلی تحلیل ہوتے ہی پارٹی کی سینئر قیادت کو لندن طلب کرلیا، رانا ثنااللہ کل لندن کیلئے روانہ ہوں گے۔

پارٹی قائد نواز شریف اور مریم نواز نے مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ خان کو ہنگامی بنیادوں پر لندن طلب کیا ہے، وفاقی وزیر داخلہ  نجی ائیر لائن کی پرواز سے کل دوپہر 2 بجے لندن روانہ ہوں گے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ رانا ثناء اللہ تقریبا ایک ہفتہ لندن میں قیام کرینگے، اس دوران وہ آئندہ عام انتخابات کی تیاری، پنجاب اسمبلی کی تحلیل رکوانے میں ناکامی اور سینئر رہنمائوں کے تحفظات سمیت اہم امور قیادت کے سامنے رکھیں گے۔

 

پارٹی ذرائع کے مطابق رانا ثناء اللہ چیف آرگنائزر مریم نواز کی وطن واپسی کا لائحہ عمل بھی طے کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔