- پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج کینسر سے آگاہی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
- دوہرے ٹیکس سے چھٹکارہ: پاکستان اور افغانستان کے درمیان کنونشن پر دستخط
- شیخ رشید کے خلاف کراچی میں بھی مقدمہ درج
- آئی ایم ایف کا سرکاری اداروں کی نجکاری، بجلی گیس اور پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا مطالبہ
- کراچی میں ڈاکوؤں راج، ایک اور نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا، رواں سال میں اب تک 16 جاں بحق
- خیبرپختونخوا پولیس نے دہشت گردی کیخلاف فرنٹ لائن پر جنگ لڑی، آرمی چیف
- قومی اسمبلی کی 31 نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری
- مودی کا جنگی جنون؛ 24 ارب ڈالر کے جنگی ہتھیار خرید لیے
- سرکاری افسر کی بیٹی کی سالگرہ، کراچی چڑیا گھر شہریوں کیلیے بند
- سوڈان میں پوپ فرانسس کا دورہ؛ مسلح گروپ کی فائرنگ میں21 افراد ہلاک
- ٹانڈہ ڈیم میں کشتی حادثہ؛ لاپتا آخری طالبعلم کی نعش بھی نکال لی گئی
- دہشت گردی کے خلاف بات ہو تو پی ٹی آئی کو تکلیف ہوتی ہے، وفاقی وزیر مملکت
- پی ایس ایل 8 کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہوگی
- محمد حفیظ نے کراچی یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا
- عمران خان کا ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ
- الیکشن کمیشن دباؤ میں آئیگا تو آئینی جنگ کیلئے تیار ہوجائے، حافظ نعیم
- شاہین شاہ آفریدی کا نکاح؛ ملکی اور غیرملکی کھلاڑیوں کے مبارکباد کے پیغامات
- پشاور پولیس پر فائرنگ کرنے والا اشتہاری اور مفرور ملزم گرفتار
- حکومت نے ناک کے نیچے دہشت گردی پھیلنے کی اجازت دی، عمران خان
- یورپی یونین کا یوکرین میں اہم اجلاس؛ روسی طیارے فضا میں منڈلاتے رہے
ملک کو مقروض در مقروض کرکے عالمی ایجنڈے پرعمل درآمد کیا، فضل الرحمٰن

فوٹو: فائل
پشاور: وفاقی حکومت کے اتحادی مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ ملک کو ڈیفالٹ کرنے کی تیاریاں عروج پر تھیں لیکن سیاسی جماعتوں نے ملکر اپنی سیاست داؤ پر لگاکر ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا۔
ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ اور پی ڈی ایم کے مرکزی رہنما مولانا فضل الرحمٰن نے پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ملک میں ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت عدم استحکام پیدا کیا گیا اور ملک کو مقروض در مقروض کرکے بین الاقوامی ایجنڈے پر عمل درآمد کیا گیا۔
ان کا کہان تھا کہ ملک کو ڈیفالٹ کرنے کی تیاریاں عروج پر تھیں لیکن سیاسی جماعتوں نے ملکر اپنی سیاست داؤ پر لگاتے بوئے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا۔
سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ اقتدار چھن جانے کے بعد ملک میں آٹے کا بحران پیدا کیا گیا اگرچہ صوبائی حکومت ان سازشوں میں براہ راست ملوث تھیں لیکن مرکزی حکومت کے خلاف پروپیگنڈہ کیا گیا۔
مولانا فضل الرحمٰن نے سابق وزیراعظم عمران خان اور سابقہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ چار سال مرکزی حکومت نے آئی ایم ایف, ورلڈ بنک کے ساتھ معاہدے کرکے قومی معیشت کا بیڑہ غرق کیا اور ملک میں اسلامی اقدار کے خاتمے اور مغربی کلچر مسلط کرنے کے لیے نوجوان نسل کو استعمال کیا۔
انہوں نے کہا کہ بیرونی ایجنڈے کے تحت خیبرپختونخوا کے خطہ میں اسلام کی مضبوط جڑوں کو کاٹنے کے لئے تحریک انصاف کو استعمال کیا گیا، اب دوبارہ اقتدار میں آنے کے لیے ملکی سالمیت کو داؤ پر لگایا جارہا ہے، جمعیت علماء اسلام اس فتنے کے خلاف روز اول سے جدوجھد کررہی ہے اور یہ جدوجھد جاری رکھے گی۔
رہنما پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ مغربی ایجنڈے کو ملک پر مسلط کرنے کے لیے اسرائیل اور انڈیا تحریک انصاف کو استعمال کررہے ہیں، مجھے براہ راست بتایا گیا کہ بین الاقوامی ایجنڈے کے لیے عمران خان سے موزوں کوئی شخص نہیں چنانچہ اسکو مسلط کرنے کے لیے سلیکٹ کیا گیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔