- نیب کا قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا نوٹس
- رضوان کی انجری سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی
- بولتے حروف
- بغیر اجازت دوسری شادی؛ تین ماہ قید کی سزا معطل کرنے کا حکم
- شیر افضل کے بجائے حامد رضا چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد
- بیوی سے پریشان ہو کر خودکشی کا ڈرامہ کرنے والا شوہر زیر حراست
- 'امن کی سرحد' کو 'خوشحالی کی سرحد' میں تبدیل کریں گے، پاک ایران مشترکہ اعلامیہ
- وزیراعظم کا کراچی کے لیے 150 بسیں دینے کا اعلان
- آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم کو دھچکا، شاہین کی 3 درجہ ترقی
- عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ
- سویلین کا ٹرائل؛ لارجر بینچ کیلیے معاملہ پھر پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو بھیج دیا گیا
- رائیونڈ؛ سفاک ملزمان کا تین سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، چھری کے وار سے شدید زخمی
- پنجاب؛ بےگھر لوگوں کی ہاؤسنگ اسکیم کیلیے سرکاری زمین کی نشاندہی کرلی گئی
- انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پی ایچ ایف کے دونوں دھڑوں سے رابطہ کرلیا
- بلوچ لاپتہ افراد کیس؛ پتہ چلتا ہے وزیراعظم کے بیان کی کوئی حیثیت نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
- چوتھا ٹی20؛ رضوان کی پلئینگ الیون میں شرکت مشکوک
- ایرانی صدر کا دورہ اور علاقائی تعاون کی اہمیت
- آئی ایم ایف قسط پیر تک مل جائیگی، جون تک زرمبادلہ ذخائر 10 ارب ڈالر ہوجائینگے، وزیر خزانہ
- حکومت رواں مالی سال کے قرض اہداف حاصل کرنے میں ناکام
- وزیراعظم کی وزیراعلیٰ سندھ کو صوبے کے مالی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
جامعہ کراچی کے طلبا کیلیے خوش خبری، 8 نئی بسوں کا اضافہ
کراچی: جامعہ کراچی کے طالب علموں کو سفری سہولیات دینے اور آسانی فراہم کرنے کے لیے 8 نئی بسوں کا اضافہ کردیا گیا۔
جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی نے منگل کے روز شعبہ ٹرانسپورٹ جامعہ کراچی کا دورہ کیااور شعبہ ٹرانسپورٹ جامعہ کراچی میں 08نئی بسوں کے اضافے کی تقریب کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی نے کہا کہ جامعہ کراچی کی نامساعد مالی حالات کے باوجود میری پوری کوشش ہے کہ جامعہ کراچی میں زیر تعلیم طلبہ کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کی جائیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ بسوں کے اضافے سے طلبا و طالبات کو ملنے والی سفری سہولیات میں مزید اضافہ ہوگا۔ انہوں نے انچارج شعبہ ٹرانسپورٹ ڈاکٹر قدیر محمد علی اور ان کے عملے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ شعبہ ٹرانسپورٹ کی بہتری کے لئے ان کی خدمات لائق تحسین ہیں۔
دریں اثناء ڈاکٹر قدیر محمد علی نے شیخ الجامعہ ڈاکٹر خالد محمودعراقی کو شعبہ ٹرانسپورٹ کے زیر اہتمام چلنے والی دیگر بسوں اور سہولیات کے بارے میں آگاہ کیا۔ اس موقع پر ناظم مالیات طارق کلیم،مشیر امورطلبہ ڈاکٹر سید عاصم علی،ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ جامعہ کراچی سعید احمد شیخ ودیگر بھی موجودتھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔