- رنگ بدل کرعمارتوں کو گرم یا سرد رکھنے والا انقلابی مٹیریئل
- پالتو کتے سے غلطی سے گولی چل گئی، مالک موقع پر ہلاک
- ذیابیطس کینسرسے موت واقع ہونے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں
- رواں مالی سال ،پاکستان صرف 5 ارب 60 کروڑ ڈالر قرض حاصل کرسکا
- طاقت کا نشہ اور عقل کا استعمال
- شان مسعود کی دعوتِ ولیمہ، پی سی بی چیئرمین کی بھی شرکت
- پنجاب یونیورسٹی میں طلبا تنظیم اور سیکیورٹی اسٹاف میں تصادم کے بعد حالات کشیدہ
- معیشت پر مناظرہ، پی ٹی آئی نے اسحاق ڈار کا چیلنج قبول کرلیا
- توانائی بحران، خیبرپختونخوا میں بازار ساڑھے 8 اور شادی ہال 10 بجے بند کرنے کا حکم
- وزیراعظم سے اسکواش کے سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان کی ملاقات
- فضل الرحمان کی شہباز شریف اور زرداری سے ملاقاتیں، ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے پر غور
- نیا گریڈنگ سسٹم کے بعد میٹرک اور انٹر کی مارک شیٹ رزلٹ کارڈ میں تبدیل
- وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا معیشت پر عمران خان کو لائیو مناظرے کا چیلنج
- ہلال احمر گجرانوالہ میں خواجہ سراء کا رقص، نیشنل ہیڈکوارٹر نے نوٹس لےلیا
- حکومت بجلی کا یونٹ اب 50 روپے تک لے کر جائے گی، شوکت ترین
- وکٹ کیپر محمد رضوان کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش
- سیاہ فام شہری کی ہلاکت، امریکی پولیس کے 5 اہلکاروں پر فرد جرم عائد
- پی ایس ایل اور مردم شماری کےلئے پولیس کی نفری کم پڑگئی
- لائسنس کی تجدید میں مبینہ تاخیر؛ 5 کمپنیوں کے فلائٹ آپریشن معطل
- 9 فلسطینیوں کی شہادت پر ریلی، اسرائیل کا غزہ پر فضائی حملہ، متعدد زخمی
پی ٹی آئی کی 35 خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن میں پی ڈی ایم حصہ نہیں لے گی، فضل الرحمان

فوٹو: فائل)
پشاور: جمیعت علما اسلام اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے 35 اراکین قومی اسمبلی کی خالی نشستوں پر الیکشن میں پی ڈی ایم حصہ نہیں لے گی۔
پشاور میں صحافیوں سے مختصر گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ڈی ایم ان 35 نشستوں پرالیکشن میں حصہ نہیں لے گی جن کے اسپیکرنے تحریک انصاف کے استعفے منظورکیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم الیکشن میں حصہ کیوں نہیں لے گی اسکی وجہ بعد میں بتائیں گے۔
واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے اسد عمر، پرویز خٹک، مراد سعید سمیت پی ٹی آئی کے 35 اراکین کے استعفے منظور کر کے نوٹی فکیشن جاری کیا ہے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے بھی مذکورہ اراکین کو ڈی نوٹی فائی کردیا۔
مزید پڑھیں: تحریک انصاف کے مزید 35 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور
ایک روز قبل تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے قومی اسمبلی میں واپسی کا بیان جاری کیا اور کہا تھا کہ ہم اسمبلی میں واپس جاسکتے ہیں جب کہ چند روز قبل انہوں نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کا بھی عندیہ دیا تھا اور اس فیصلے کی تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت نے منظوری بھی دی تھی تاہم آج ارکان اسمبلی کے استعفے منظور ہونے کی خبر سامنے آگئی ہے۔
جن ارکان کے استعفی منظور کیے گیے ہیں ان میں مراد سعید، عمر ایوب، اسد قیصر، پرویز خٹک، عمران خٹک، شہریار آفریدی، قاسم سوری، نجیب ہارون،ا سلم خان، آفتاب جہانگیر، عطاء اللہ، آفتاب حسین صدیقی، علی حیدر زیدی، عالمگیر خان، سیف الرحمان، فہیم خان، زرتاج گل، شاہ محمود حسین قریشی شامل ہیں، ملک عامر ڈوگر، شفقت محمود، حماد اظہر، ثناء اللہ مستی خیل، فواد احمد، منصور حیات اور دیگر شامل ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔