- روپے کی قدر کم ترین سطح پر، معاشی مشکلات میں اضافہ
- کویت پٹرولیم کیلیے 27ارب روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری
- ملک میں زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی
- عمران خان کی ضمانت منظوری کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج
- مہنگی ترین اشیا، شہری محدود خریداری پر مجبور
- 2022 ، سندھ میں کاروکاری کے الزام میں 152 خواتین اور 65 مرد قتل
- سحری کے اوقات میں گیس ملے گی یا نہیں، شہری پریشان
- ون ڈے ورلڈکپ؛ ممکنہ تاریخوں اور وینیوز کو شارٹ لسٹ کرلیا گیا، نام سامنے آگئے
- ذیابطیس کے 4 لاکھ مریض معذور ہوجاتے ہیں، ماہرین طب
- شکر کا جذبہ، شدید ذہنی تناؤ کو کم کر سکتا ہے
- کمسن بچوں کے ساتھ خودکشی کے واقعات
- ٹیم کا مزاج بدلنے کیلیے شاہین موزوں کپتان قرار
- گلوبل وارمنگ سے نمٹنے کے لیے وقت ہاتھوں سے نکلتا جا رہا ہے
- افغانستان سے سیریز، عباس آفریدی کو منتخب نہ کیے جانے پر مدثر نذر حیران
- رمضان کے آخری عشرے میں حرمین شریفین کیلیے پرمٹ کی شرط ختم
- دنیا کا اولین کمپیوٹر ماؤس اور کوڈنگ سیٹ، 178,936 ڈالر میں نیلام
- ایشیاکپ پی سی بی کیلیے گلے کی ہڈی بن گیا
- ون ڈے ورلڈکپ، بھارت گرین شرٹس کو ویزے دینے پر آمادہ
- کراچی میں ہلکی اور تیز بارش، موسم خوشگوار
- تحریک انصاف پر پابندی کے اشارے مل رہے ہیں، زلمے خلیل زاد
ملکی وے کہکشاں کے پڑوس میں موجود کہکشاؤں کی تصاویر جاری

(تصویر: ناسا/ای ایس اے)
واشنگٹن: ناسا اور یورپین اسپیس ایجنسی کی ہبل ٹیلی اسکوپ نے ملکی وے کہکشاں کے پڑوس میں موجود دیگر کہکشاؤں کی تصویر جاری کر دی۔
جاری کی گئی اس تصویر میں دائیں جانب دھندلی اور قدرے باریک دِکھائی دینے والی کہکشاں LEDA 48062 اور بائیں جانب ایک بڑی ڈسک نما کہکشاں UGC 8603 کو واضح طور دیکھا جاسکتا ہے۔ ساتھ ہی پس منظر میں موجود فاصلے پر موجود کئی کہکشائیں جھل ملاتی دیکھی جاسکتی ہیں۔
LEDA 48062 ہماری ملکی وے کہکشاں سے 3 کروڑ نوری سال کے فاصلے پر موجود ہے اور اس کو قریب میں موجود تمام معلوم کہکشاؤں کے مشاہدے کی مہم میں شامل کر لیا گیا ہے۔
اس مہم کا مقصد ملکی وے کہکشاں سے 10 میگا پارسیک (تقریباً 3.3 کروڑ نوری سال) کے فاصلے پر موجود ہر معلوم کہکشاں کا مشاہدہ کرنا ہے۔
خلائی پڑوس کے متعلق جان کر ماہرینِ فلکیات مختلف کہکشاؤں میں موجود مختلف اقسام کے ستاروں کے متعلق معلومات حاصل کر سکتے ہیں اور کائنات کا مقامی سانچہ ترتیب دے سکتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔