- پشاور میں آٹے کی مفت تقسیم کے دوران پولیس اور شہریوں میں جھڑپیں
- پنڈی میں طالبعلم کا اغوا اور قتل، پولیس مقابلے میں اغوا کار بچے کا ٹیچر ہلاک
- لاہور؛ موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے سابق ایس پی جاں بحق
- وزیراعظم کی زیر صدارت اتحادیوں کا اجلاس، نواز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے شریک
- پاک نیوزی لینڈ ٹی20 سیریز؛ ٹکٹ کب کہاں اور کس قیمت پر ملیں گے؟
- عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے نیب طلبی کو عدالت میں چیلنج کردیا
- مودی کی ڈگری دکھانے کے مطالبے پر وزیراعلیٰ دہلی پر جرمانہ عائد
- پنجاب حکومت نے آٹا تقسیم کے دوران 20 ہلاکتوں کا دعویٰ مسترد کردیا
- ’’خصوصی سلوک‘‘ نہیں چاہتا! ٹیم میں موقع دیا جائے، احمد شہزاد کا مطالبہ
- بھگدڑ سے ہلاکتیں؛ فیکٹری مالک سمیت 8 ملزمان ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
- ایک اور غیر ملکی ایئرلائن کا پاکستان کیلیے آپریشن شروع کرنے کا اعلان
- جسٹس مسرت ہلالی نے قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا حلف اٹھا لیا
- بھارت میں انتہائی مطلوب سکھ رہنما نے نامعلوم مقام سے ویڈیو پیغام جاری کردیا
- مارچ میں افراط زر کی شرح 35.4 فیصد کی بلند ترین سطح پر آگئی
- نئی قومی اسپورٹس پالیسی کا نوٹیفکیشن جاری، فیڈریشنز پر نئی پابندیاں
- لاہور؛ گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنے والا ملزم گرفتار، لڑکی بازیاب
- کوئٹہ: رمضان المبارک کے دوران مسالہ جات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
- شاداب کو بابراعظم کے نائب سے ہٹائے جانے کا امکان
- بلوچستان کے نواحی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، 3 بچے جاں بحق
- دبئی جانیوالے مسافر سے ڈھائی کروڑ سے زائد مالیت کا سونا برآمد
دبئی کے ساحل پر سیکڑوں فن پارے بنانے والا فنکار

فلپائنی نیتھانیال دبئی کے ساحل پر اب تک 1900 سے زائد تصاویر اور خاکے بناچکے ہیں۔ فوٹو: بشکریہ سی این این
دبئی: فلپائن کے غیر معمولی ریت فنکار دبئی کے ساحلوں پر اب تک سیکڑوں فن پارے بنا چکے ہیں اور اب بھی ان کا یہی معمول ہے۔
سب سے پہلے 2014 میں انہوں نے دبئی میں جمیرا ساحل پر اپنی دادی کی یاد میں ایک بہت بڑا درخت بنایا تھا اور اس کے بعد وہ کل 1900 تصاویر بنا چکے ہیں جو چند گھنٹوں میں ہوا اور ریت سے دھندلا جاتے ہیں۔ پھر جنوری 2022 میں انہوں نے متحدہ عرب امارات کے تمام بڑے لیڈروں کا مٹی پر پورٹریٹ بنایا تھا جسے ریت پر بنایا جانے والا سب سے بڑا پورٹریٹ بھی تھا جو 23000 مربع میٹر وسیع تھا۔ اسے بنانے کے لیے خصوصاً 150 ٹرک بھر کے مٹی ڈالی گئی تھی۔
اب وہ بین الاقوامی برانڈ کے لیے بھی اشتہار والی تصاویر بناتے ہیں اور یہاں تک کہ وہ اب گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام لکھوا چکے ہیں۔ نیتھانیال باغ میں گھاس جمع کرنے والی پنجہ نما جھاڑو یہ کام کرتا ہے جسے ریک کہا جاتا ہے۔
اب وہ ہر روز صبح بیدار ہوکر ساحل کے پاس جاتے ہیں اور وہاں اپنا واحد برش نما آہنی ریک اٹھا کر ریت کو کینوس بنا لیتے ہیں۔ ان کے بقول یہ ان کے لیے صبح کی سرگرمی جیسا ہی کام ہے۔
وہ کہتے ہیں کہ باغیچے کا ریک مختلف زاویوں پر گھماکر حسبِ خواہش تصاویر بنائی جاسکتی ہیں۔ اس طرح صحرا ہو یا ساحل ہو وہاں تصاویر بنائی جاسکتی ہیں۔ ان کا بنایا ہوا ایک خاکہ اوسطاً 20 میٹر طویل ہوتا ہے اور اس میں ایک سے لے کر کئی گھنٹے تک لگ سکتے ہیں۔
دوسری جانب انگریزی یا عربی کے پیغامات 100 میٹرطویل بھی ہوسکتے ہیں۔ سال 2015 میں دبئی کے ساحل پر واقع ایک ہوٹل نے انہیں کل وقتی ملازمت کی پیشکش کی تھی جس کے بعد انہوں نے بہت زیادہ تصاویر اور خاکے بنائے۔ اس طرح نیتھانیال اب تک 1900 کے قریب خاکے بناچکے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔