- فواد چوہدری سے یہ سلوک کرنے والوں کیلیے اکیلی کافی ہوں، اہلیہ
- پی ٹی آئی کا پنجاب میں انتخابات کی تاریخ کیلیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع
- ملک میں کل سے مزید بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی
- آئی ایم ایف سے اسی مہینے معاہدہ ہوجائے گا، وزیراعظم
- سخت سردی جنوری میں لیکن سندھ میں تعطیلات دسمبر میں
- طیبہ ہراسگی کیس؛ ہائیکورٹ نے پی اے سی کے دائرہ اختیار پر سوال اٹھا دیا
- رونالڈو کو تحفے میں ملی قیمتی پتھروں سے بنی گھڑی کی مالیت کیا ہے؟
- پی ٹی آئی نے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کی تعیناتی چیلنج کردی
- باجوہ لیک کیس میں گرفتار ایف بی آر اہلکاروں کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم
- اسنوکر چیمپیئن شپ؛ برطانوی کیوئسٹ کو پاکستانی کیوئسٹ کے ہاتھوں شکست
- کراچی؛ کرایے کی کار چلانے والا 2 بچوں کا باپ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہلاک
- ڈالر کی اڑان جاری، مزید 7 روپے مہنگا
- دو سے زیادہ نشستوں پر الیکشن لڑنے سے روکنے کی درخواست پر اعتراض کالعدم
- لاہور میں اے ٹی ایم ہیک کرنے کی کوشش ناکام، ہیکر گرفتار
- ثانیہ مرزا نے ٹینس کورٹ کو ہمیشہ کیلئے خیرباد کہہ دیا، ویڈیو وائرل
- بلدیہ شرقی کے زیر انتظام کئی صحت مراکز غیر فعال، مریض رل گئے
- ڈھائی لاکھ ٹن چینی کی برآمد، وفاقی حکومت نے شرائط تبدیل کر دیں
- فحاشی و عریانی کا سیلاب
- اسلام میں دوستی کا معیار
- ایف آئی اے نے جہانگیر ترین اور بیٹے کو کلین چٹ دیدی، مقدمہ خارج
موسمی تبدیلیاں؛ ابھرتی مارکیٹس کوسیکڑوں ارب ڈالرنقصان کا خطرہ

10ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں موسمی مطابقت والی سرمایہ کاری کی ضرورت،تحقیقی رپورٹ۔ فوٹو: گیٹی امیجز
کراچی: موسمی مطابقت کی حامل سرمایہ کاری کا فقدان 2030ء تک ابھرتی ہوئی مارکیٹوں کو سیکڑوں ارب ڈالرز کا نقصان پہنچا سکتا ہے۔
اسٹینڈرڈچارٹرڈ کی ایک نئی تحقیقی رپورٹ ’’دی ایڈاپشن اکانومی‘‘ میں چین، بھارت، بنگلادیش اور پاکستان سمیت 10مارکیٹوں میں موسمی موافقت والی سرمایہ کاری کی ضرورت کا جائزہ لیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ ممالک 2030ء تک 377 ارب امریکی ڈالرز مالیت کی مجموعی قومی پیداوار سے محروم ہوسکتے ہیں۔ اس پیشگوئی میں یہ امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ پیرس میں کیے گئے معاہدے کے مطابق دنیا گلوبل وارمنگ کو 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک محدود کرنے میں کامیاب ہوجاتی ہے لیکن 3.5 ڈگری سینٹی گریڈ کے ماحول میں کم ازکم 62 ارب ڈالرز سے دگنی سرمایہ کاری کی ضرورت ہوگی جبکہ سرمایہ کاری نہ کرنے کی صورت میں ممکنہ نقصانات میں ڈرامائی حد تک اضافہ ہوسکتا ہے۔
تحقیق کے مطابق ان 10 مارکیٹوں میں بھارت کو موسمی موافقت کی سرمایہ کاری سے سب سے زیادہ فائدہ پہنچنے کا امکان ہے۔
مارکیٹ کے اندازے کے مطابق بھارت کو موسمی نقصانات روکنے کے لیے اندازاً 11ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کی ضرورت ہوگی، جس کے نتیجے میں وہ 135.5 ارب ڈالر کے ممکنہ نقصان سے بچ سکے گا۔
دوسری جانب چین صرف 8 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرکے 112 ارب ڈالر کی تخمینی لاگت سے بچ سکتا ہے اور کینیا موسمی موافقت میں 200 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرکے اندازاً 2 ارب ڈالر کے اخراجات سے بچ سکتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔