اسٹیون اسمتھ نے بگ بیش میں پہلی سنچری جڑ دی

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 18 جنوری 2023
انھوں نے یہ کارنامہ رواں سیزن میں سڈنی سکسرز کے لیے انجام دیا۔ فوٹو: نیٹ

انھوں نے یہ کارنامہ رواں سیزن میں سڈنی سکسرز کے لیے انجام دیا۔ فوٹو: نیٹ

سڈنی: بگ بیش لیگ میں اسٹیون اسمتھ نے اولین سنچری داغ کر نیشنل سلیکٹرز کو اپنے ٹی 20 کیریئر سے متعلق یاددہانی کرادی۔

اسٹیون اسمتھ نے ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کیخلاف 56 گیندوں پر سنچری بنائی، یہ مجموعی طور پر اس فارمیٹ میں ان کی دوسری تھری فیگر اننگز رہی، تاہم سنچری بنانے کے بعد اگلی گیند پر رن آؤٹ ہوگئے تھے۔

سکسرز کے کپتان موئسس ہینرکس اور ان کے درمیان دوسرا رن لینے کی کوشش ناکام رہی، انھوں نے اپنی پہلی ٹی 20 سنچری 7 برس قبل 2016 کے آئی پی ایل میں رائزنگ پونے سپرجائنٹس کی جانب سے 54 بالز پر 101 رنز کی صورت بنائی تھی۔

سکسرز نے 5 وکٹ پر 203 رنز جوڑے، یہ آل ٹائم ایونٹ کا چوتھا بڑا اسکور بھی شمار ہوا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔