بی پی ایل، وہاب ریاض کے 4 شکار، عماد بٹ نے بھی 3 وکٹیں اڑائیں

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 18 جنوری 2023
شعیب ملک 9، محمد نواز 5 اور حارث رؤف صفر کی خفت سے دوچار ہوئے۔ فوٹو: فائل

شعیب ملک 9، محمد نواز 5 اور حارث رؤف صفر کی خفت سے دوچار ہوئے۔ فوٹو: فائل

چٹوگرام: بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں وہاب ریاض کے 4 شکار جب کہ عماد بٹ نے بھی 3 وکٹیں اڑائیں۔

بی پی ایل میں کھلنا ٹائیگرز نے رنگپور رائیڈرز کو 9 وکٹ سے قابو کرلیا، ناکام سائیڈ نے 129 رنز بنائے، شعیب ملک 9، محمد نواز 5 اور حارث رؤف صفر کی خفت سے دوچار ہوئے۔

وہاب ریاض نے 14 رنز دیکر 4 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا جبکہ عماد بٹ 16 رنز کے عوض 3 شکار کیے، ٹائیگرز نے ہدف 18.2 اوورز میں ایک وکٹ پر حاصل کرلیا،تمیم اقبال نے 60 رنز ناٹ آؤٹ بنائے، حارث رؤف اور نواز کوئی وکٹ نہیں لے پائے۔

دن کے دوسرے میچ میں کومیلا وکٹورینز نے سلہٹ اسٹرائیکرز کو 5 وکٹ سے مات دے دی، ناکام سائیڈ کیلیے عماد وسیم نے 40 رنز ناٹ آؤٹ اور محمد حارث نے 7 رنز بنائے، فاتح الیون کے محمدرضوان 15 اور خوشدل 3 رنز بناسکے، لٹن داس نے 70 کی فتح گر اننگز کھیلی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔