- شہریوں کو کال کرکے لوٹنے والے منظم گینگ کے 4 ارکان گرفتار
- بیرون ملک پاکستانیوں سے سواپ پالیسی کے تحت ڈالر خریداری کی اجازت دی جائے،ملک بوستان
- بہادر کشمیری رہنما اشفاق مجید وانی کی شہادت کو 33سال مکمل
- اسپانسر شپ حج اسکیم میں توقع سے کم درخواستیں، تاریخ بڑھانے پر غور
- بینکوں کی لابی وزارت خزانہ پر حاوی، بینکوں کیخلاف کارروائی میں تاخیر
- کوریج پر پابندی کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کی اعتراضات دور کرنے کی ہدایت
- پاکستان کو ہرانے والے افغان کرکٹرزکا واپسی پر پُرتپاک استقبال
- بھارت میں کوچ پر خواتین کرکٹرز کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام
- الیکشن کمیشن اختیار سے متعلق ایکٹ خلافِ آئین قرار دینے کیلیے درخواست دائر
- فیفا نے انڈونیشیا سے انڈر 20 ورلڈکپ کی میزبانی واپس لے لی
- بھارتی لڑکے نے رکشے کو لگژری رکشے میں تبدیل کر دیا
- سورج کے حجم سے 30 ارب گُنا بڑا بلیک ہول دریافت
- نزلے کے دوران ہارٹ اٹیک کے خطرات میں اضافہ ہوجاتا ہے، تحقیق
- پشاور؛ رمضان المبارک میں آٹا 500 روپے تک مہنگا ہوگیا، شہری پریشان
- کیویز کے دورہ پاکستان میں میچز کا شیڈول پھر تبدیل کرنے کا امکان
- ان فٹ کرکٹرز کی سلیکشن پر سوال اٹھنے لگے
- اے این ایف کی مختلف کارروائیوں میں کئی من منشیات برآمد
- دنیا کا آخری کوچ مکی آرتھر
- یکم اپریل سے پیٹرول 5، ڈیزل 20 روپے لیٹر سستا ہونے کا امکان
- دورانِ واردات شہریوں کو قتل کرنے والا انتہائی مطلوب ڈاکو گرفتار
اسرائیل کی دہشتگردی، اردن کے سفیرکومسجد اقصیٰ میں داخلے سے روک دیا

اردن مسجد اقصیٰ اورمقبوضہ بیت المقدس کے امور کا ذمہ دار ہے:فوٹو:فائل
عمان: اسرائیل نے دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اردن کے سفیر کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روک دیا۔
اردن کی وزارت خارجہ کے ترجمان سفیر سنان مجالی کے مطابق عمان میں اسرائیل کے سفیر کو طلب کرکے اسرائیلی اقدام پرسخت احتجاج کیا گیا۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ سخت الفاظ میں احتجاجی مراسلہ اسرائیلی سفیرکے حوالے کیا گیا اورانہیں مراسلہ فوری طورپر اسرائیل کی حکومت کو بھیجنے کو کہا گیا۔ احتجاجی مراسلے میں تل ابیب میں متعین اردنی سفیر کو مسجد اقصیٰ کے دورے سے روکنے پر سخت احتجاج کیا گیا ہے۔
مکتوب کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کے امور کی تمام ترذمہ داری اردن کی ہے اور اردنی اوقاف، اسلامی امور اور مقدس مقامات، مسجد اقصیٰ/الحرم الشریف کے تمام امور کو منظم کرنے اور اس تک رسائی کو منظم کرنے کے لیے خصوصی دائرہ اختیارکے ساتھ قانونی اتھارٹی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔