- ہلال احمر گجرانوالہ میں خواجہ سراء کا رقص، نیشنل ہیڈکوارٹر نے نوٹس لےلیا
- بجٹ خسارہ 3 کھرب ہونے کی وجہ سے آئی ایم ایف ان کے پاس نہیں آ رہا، شوکت ترین
- وکٹ کیپر محمد رضوان کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش
- سیاہ فام شہری کی ہلاکت، امریکی پولیس کے 5 اہلکاروں پر فرد جرم عائد
- پی ایس ایل اور مردم شماری کےلئے پولیس کی نفری کم پڑگئی
- لائسنس کی تجدید میں مبینہ تاخیر؛ 5 کمپنیوں کے فلائٹ آپریشن معطل
- 9 فلسطینیوں کی شہادت پر نکالی گئی ریلی پر اسرائیلی فورسز کا کریک ڈاؤن، متعدد زخمی
- کراچی میں ہفتے اور اتوار کو بوندا باندی کی پیش گوئی
- اسلام آباد تا کراچی؛ جدید سہولتوں کی حامل گرین لائن ایکسپریس ٹرین کا افتتاح
- کسٹم انٹیلی جنس کی کارروائی، جنگی طیاروں کا اسمگل شدہ آئل بڑی مقدار میں برآمد
- اپنی ڈیڑھ سالہ بیٹی کی لاش کچرے میں پھینکنے والی خاتون گرفتار
- خیبرپختونخوا کے نگراں وزیر حاجی غفران کا تنخواہ اور مراعات نہ لینے کا اعلان
- دو دن سے واہگہ پر موجود بھارتی بیس بال ٹیم پاکستان پہنچ گئی
- پولیس مقابلہ اور ڈکیتی کے مجرم کو 32 سال قید کا حکم
- کیماڑی میں جاں لیوا پراسرار بیماری سے اموات؛ حکومتی مشینری سرگرم
- بحران پر قابو پانے کے لیے ایک ارب ڈالر پاکستان لاسکتے ہیں، ایکسچینج کمپنیز آف پاکستان
- ویسٹ ایشیاء بیس بال کپ، بھارتی ٹیم بالآخر پاکستان پہنچ گئی
- دالوں کا صرف 15 دن کا اسٹاک باقی رہ گیا
- سرد اور گرد آلود ہواؤں سے موسمی بخار؛ کراچی میں بچے اور بزرگ زیادہ متاثر
- پرویز الہیٰ اور اُن کے ساتھیوں نے غداری کی، چوہدری سالک حسین
ایک بیوقوف آدمی نے اپنی بیوی کو مارا پھر ہمارے نمبر آؤٹ کر دیئے، یاسر حسین

(فائل فوٹو)





کراچی: اداکار یاسر حسین اپنے اور ساتھی اداکاروں کے موبائل نمبرز آؤٹ کرنے پر فیروز خان پر برس پڑے۔
یاسر حسین نے موبائل نمبرز آؤٹ کرنے پر ہتک عزت کا نوٹس بھیجنے والے اداکار فیروز خان پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے اپنی انسٹا اسٹوری میں بتایا ہے کہ فیروز کی ایک احمقانہ حرکت کی وجہ سے انہیں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
یاسر حسین نے انسٹا اسٹوری پر لکھا کہ ’ایک بیوقوف آدمی نے پہلے اپنی بیوی کو مارا اور پھر ہمارے نمبرز آؤٹ کردیئے، اس کی وجہ سے یہ بچہ مجھ سے ڈرامے میں کام مانگ رہا ہے ورنہ ایک لاکھ روپے بتائیں میں کیا کروں؟۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ’اس بھائی نے مجھے اپنا نمبر بھیجا ہے مگر میں نے آؤٹ نہیں کیا کیونکہ میں اسکول گیا تھا تھوڑا فرق دکھنا چاہیے‘۔
یاسر حسین نے اپنی اسٹوری میں بغیر نام لیے فیروز خان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں اس بیوقوفی پر شرم آنی چاہیے۔
یاد رہے کہ اداکار فیروز خان نے سوشل میڈیا پر گھریلو تشدد کے الزامات لگانے والی شوبز انڈسٹری کی کئی بڑی شخصیات کو بھیجے گئے ہتک عزت کے نوٹس کی تصاویر شیئر کی تھیں جو کہ وائرل ہوگئیں ان تصاویر میں ان کے موبائل نمبرز اور گھر کا پتہ درج تھا جس کی وجہ سے ان فنکاروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ہتک عزت کیس میں نامزد اداکارہ ثروت گیلانی کے شوہر فہد مرزا اور عثمان خالد بٹ نے بھی فیروز خان پر نجی معلومات شیئر کرنے پر اظہارِ برہمی کیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔