بھارتی جیل میں قیدیوں کی سالگرہ منانے کی تصاویرمنظر عام پر

ویب ڈیسک  بدھ 18 جنوری 2023
قیدیوں کی سالگرہ منانے پر جیل حکام میں کھلبلی مچ گئی:فوٹو:اسکرین گریب

قیدیوں کی سالگرہ منانے پر جیل حکام میں کھلبلی مچ گئی:فوٹو:اسکرین گریب

نئی دہلی: بھارتی ریاست کرناٹک میں قیدیوں کی شاندار طریقے سے سالگرہ منانے کی تصاویر منظر عام پر آگئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلورو جیل میں مختلف جرائم کی سزا کاٹنے والے قیدیوں نے دھوم دھام سے اپنے ساتھی کی سالگرہ منائی۔ کیک کاٹا گیا اورموبائل فون سے بنائی گئی سالگرہ کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پرشئیر کی گئیں۔

قیدیوں نے ایک دوسرے کو کیک کھلایا اور سیفلیاں بھی بنوائیں۔ تصاویر سامنے پرجیل انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی اور اعلیٰ حکام نے جیل کا دورہ کیا اور واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے جیل میں اہتمام کے ساتھ قیدیوں کی سالگرہ منانے پر حکام کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔