24 گھنٹوں میں کورونا کے 24 نئے مریض رپورٹ، 12 کی حالت نازک

ویب ڈیسک  بدھ 18 جنوری 2023
(فوٹو فائل)

(فوٹو فائل)

 اسلام آباد: ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثر 24 نئے مریض رپورٹ ہوئے جب کہ دیگر 12 متاثرین کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 4 ہزار 152 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 24 افراد کے نتائج مثبت آئے، جس کے نتیجے میں ملک میں مثبت کیسز کی شرح 0.58 فی صد ریکارڈ ہوئی۔

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں کورونا کے 861 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں 8 نئے متاثرین رپورٹ ہوئے اور شرح 0.93 فی صد ریکارڈ ہوئی۔ پشاور میں کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے 221 ٹیسٹ کیے گئے اور صرف ایک نیا کیس رپورٹ ہوا جب کہ مثبت کیسز کی شرح 0.45 فی صد ریکارڈ ہوئی۔

این آئی ایچ کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ مریضوں میں سے 12 کی حالت نازک ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔