- خانیوال میں آئی ایس آئی افسران کو شہید کرنے والا دہشت گرد ہلاک
- پاسپورٹ کی فیس میں اضافے سے متعلق خبریں بے بنیاد قرار
- اردو زبان بولنے پر طالبعلم کے ساتھ بدسلوکی؛ اسکول کی رجسٹریشن معطل، جرمانہ عائد
- کراچی میں آئندہ 3 روز موسم خشک اور راتیں سرد رہنے کی پیشگوئی
- عمران خان کا بنی گالہ منتقل ہونے کا فیصلہ
- وزیراعظم اور آرمی چیف کی زخمیوں کی عیادت، شہباز شریف آئی جی پر برہم
- چوہدری شجاعت ق لیگ کے صدررہیں گے یا نہیں، فیصلہ کل سنایا جائیگا
- زرداری پر قتل کا الزام، شیخ رشید تھانے میں پیش نہ ہوئے، مقدمہ درج ہونے کا امکان
- اے سی سی اے مضمون میں پہلی پوزیشن؛ پاکستانی طالبعلم عالمی ایوارڈ کیلئے نامزد
- پوتن نے اپنی افواج کو مجھے میزائل حملے میں قتل کرنے کا حکم دیا تھا؛ بورس جانسن
- انٹربینک میں ڈالر 269 اور اوپن مارکیٹ میں 275 روپے تک پہنچ گیا
- بجلی اور حرارت کے بغیر مچھربھگانے والا نظام، فوجیوں کے لیے بھی مؤثر
- اے آئی پروگرام کا خود سے تیارکردہ پروٹین، مضر بیکٹیریا کو تباہ کرنے لگا!
- بھارتی کسان نے جامنی اور نارنجی رنگ کی گوبھیاں کاشت کرلیں
- جنوبی کوریا نے ’فائرنگ‘ پر شمالی کوریا سے معذرت کرلی
- عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمت بڑھ گئی
- کرناٹک میں گائے ذبح کرنے کے الزام پر نوجوان پر انتہا پسند ہندوؤں کا تشدد
- پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی جائزے پر منگل سے مذاکرات شروع ہوں گے
- فواد چوہدری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جوڈیشل ریمانڈ منظور
- صرف غیر ملکی کوچز ہی کیوں! پاکستان میں بھی قابل لوگ موجود ہیں، شاہد آفریدی
سستے تیل کا حصول، پاکستان اور روس کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور کامیاب

اجلاس میں روس کا 80 رکنی وفد شریک ہے (فوٹو فائل)
اسلام آباد: وزارت توانائی کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان اور روس کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور کامیاب رہا اور بیس جنوری تک اس حوالے سے معاہدہ بھی طے ہوسکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں روس سے تیل اور گیس کی درآمدی قیمت سے متعلق معلومات فراہم کی گئیں، دونوں ممالک نے تیکنیکی سیشن میں مختلف شعبوں سے متعلق اعداد و شمار کا تبادلہ کیا۔ تیل اور گیس کے قلیل المدتی، درمیانی مدت اور طویل المدتی روڈ میپ تیار کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاکستانی وفد نے روسی حکام کو ملک میں تیل اور گیس کی رسد اور طلب کا ڈیٹا فراہم کیا۔
وزارت توانائی کے ذرائع نے بتایا کہ تیل و گیس کی فراہمی کی شرائط، قیمت اور مقدار پر حتمی ورکنگ پیپر تیار کرنے پر اتفاق ہوا، بین الحکومتی مذاکرات میں دونوں ممالک نے ادائیگی اور شپنگ کے طریقہ کار پر بھی بات چیت کی۔
وزارت توانائی کے ذرائع نے دعویٰ کیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تیل کی لین دین کے حوالے سے 20 جنوری کو معاہدے طے پانے کا امکان ہے۔
قبل ازیں دونوں ممالک کے مابین 30 فیصد رعایت پر تیل کی خریداری ،گندم کی خریداری اورتجارت ، معیشت ، سائنس و تکنیکی تعاون کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لیے اجلاس ہوا، جس میں روس کے 80 رکنی وفد نے شرکت کی۔
پاک روس بین الحکومتی کمیشن کے اجلاس سے افتتاحی خطاب میں وفاقی سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن ڈاکٹر کاظم نیاز کا کہنا تھا کہ پاکستان اور روس کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے مسابقتی استعداد سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: سستا خام تیل خریداری؛ روسی اعلیٰ سطح کا وفد پہنچ گیا
انہوں نے کہا تھا کہ ملک میں گزشتہ مون سون کے دوران آنے والے سیلاب سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ہے اور پاکستان سیلاب متاثرہ افراد کی امداد کے لیے بین الاقوامی برادری کی حمایت کو سراہتا ہے۔ عالمی برادری نے بحران کے وقت میں پاکستان کی جو مدد کی، وہ قابل تعریف ہے۔
وفاقی سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن نے بحران کے وقت میں روس کی جانب سے امداد کی فراہمی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور روس کے بین الحکومتی کمیشن کے اس افتتاحی سیشن کا مقصد مختلف شعبوں میں تعاون کی راہیں تلاش کر کے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینا ہے۔
ڈاکٹر کاظم نیاز کا کہنا تھا کہ پاکستان تجارت، معیشت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں روس سمیت عالمی برادری کے ساتھ تعلقات اور تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے اور یہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں بھی شامل ہے۔
روسی وفد کے سربراہ اور وزارت اقتصادی ترقی کے ڈپٹی ڈائریکٹر اسرافیل علی زادے نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ روس پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ دیکھتا ہے۔ اس وقت معیشت کے مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے مابین اچھے تعلقات قائم ہیں اور ہم اس میں مزید فروغ چاہتے ہیں۔ دونوں معیشتوں میں وسیع استعداد موجود ہے جس سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔