- ناسا نے مریخ کے لیے چار رضاکاروں کی تربیت کا اعلان کردیا
- ہنگامہ آرائی کے مقدمات؛ پی ٹی آئی رہنماؤں کو جے آئی ٹی نے طلب کرلیا
- زرمبادلہ کے ذخائر 35 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کم ہوگئے
- ریاست اور ادارے دہشت گرد اور فتنے کے حکم پر نہیں چل سکتے، مریم نواز
- سرراہ نوجوان لڑکی کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
- جسٹس قاضی فائز عیسی کیخلاف ریفرنس واپس لینے کیلیے وزیراعظم نے صدر کو خط لکھ دیا
- آئی او ایس اپ ڈیٹ کے بعد آئی فون صارفین بیٹری مسائل کا شکار
- روس نے جاسوسی کے الزام میں امریکی صحافی کو گرفتار کرلیا
- کراچی کیلیے بجلی مہنگی اور پورے ملک کیلیے سستی کرنے کی منظوری
- زمان پارک میں عمران خان کی سیکورٹی کیلیے خیبرپختونخوا سے تازہ دم ورکرز طلب
- بھارت اپنی ٹیم پاکستان نہیں بھیج سکتا تو ہم کیسے بھیجیں؟ نجم سیٹھی
- مدافعتی نظام میں ایچ آئی وی کی خفیہ جائے پناہ کی موجودگی کا انکشاف
- سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کا اضافہ
- روزہ افطار کرتے دکاندارلٹ گئے، واردات کی فوٹیج وائرل
- خیبر پختون خوا کے میدانی علاقوں میں تعلیمی اداروں کیلیے موسم بہار کی تعطیلات
- سپریم کورٹ کا پانچ رکنی بینچ بنے یا فل بینچ، ہمیں فرق نہیں پڑتا، عمران خان
- چیف جسٹس پشاورہائی کورٹ ریٹائرڈ، مسرت ہلالی صوبے کی پہلی خاتون قائم مقام چیف جسٹس بنیں گی
- حافظ قرآن کیس میں وہ باتیں زیربحث آئیں جو کیس کا حصہ ہی نہ تھیں، جسٹس شاہد
- عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں نیب تحقیقات کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا
- ورلڈکپ؛ پاکستان اپنے میچز سری لنکا یا بنگلہ دیش میں کھیلنا چاہتا ہے، پی سی بی
سُپر اسٹار شاہ رخ خان کی خریدی گئی سب سے مہنگی چیزکونسی ہے؟

بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رُخ خان کو دنیا کا چوتھا امیر ترین اداکار قرار دیا گیا ہے(فائل فوٹو)
ممبئی: دنیا بھر میں موجود لاکھوں مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والے بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رُخ خان کو دنیا کا چوتھا امیر ترین اداکار قرار دیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ورلڈ آف سٹیٹسٹکس کی جانب سے جاری کردہ دنیا کے 8 امیر ترین اداکاروں کی فہرست میں شاہ رخ خان چوتھے نمبر پر ہیں اس فہرست کے مطابق شاہ رُخ خان کی اثاثوں کی مجموعی مالیت 770 ملین ڈالرز ہے۔
تاہم شاہ رُخ خان نے اب تک کونسی سب سے مہنگی چیز خریدی ہے اداکار نے اس راز سے بھی پردہ اُٹھایا ہے۔ ماضی میں بھارتی میڈیا کو دیئے ایک انٹرویو میں شاہ رُخ خان نے انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے اب تک جو سب سے مہنگی چیز خریدی ہے وہ ان کا گھر ’منت‘ ہے۔
It’s so lovely to live in front of the sea…..the sea of love that spreads all around me on my birthday….thank u. Grateful for making me feel so special….& happy. pic.twitter.com/cUjOdqptNu
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) November 2, 2022
اداکار نے بتایا کہ ان کا تعلق دہلی سے ہے جہاں بڑی بڑی کوٹھیوں یا بنگلوں میں رہنے کا رواج ہے تاہم وہ اپنی اہلیہ گوری خان کے ساتھ ممبئی میں ایک فلیٹ میں رہ رہے تھے کیونکہ ممبئی میں فلیٹس میں رہنے کا رواج عام ہے۔
شاہ رُخ خان کی ساس نے کئی بار کہا کہ وہ ایک چھوٹے فلیٹ میں رہ رہے ہیں جس کے بعد سن 2001 میں جب شاہ رُخ خان نے ممبئی کی اس سب سے بڑی کوٹھی کو دیکھا تو انہیں دہلی کی کسی کوٹھی جیسا گمان ہوا اور انہوں نے فوری اس گھر کو خرید لیا جو کہ بےحد مہنگا اور بڑا ہے۔
شاہ رخ خان ہر سال اپنی سالگرہ اور عید کے موقع پر اپنے گھر ’منت‘ کی بالکونی سے اپنے مداحوں سے ملاقات کرتے ہیں جس کے باہر لاکھوں کی تعداد میں مداحوں کا ہجوم جمع ہوتا ہے اس خوبصورت کوٹھی کی قیمت تقریباََ 200 کروڑ بھارتی روپے ہے۔
The sea of love as I see it. Thank u all for being there and making this day ever so special. Gratitude…and only Love to you all. pic.twitter.com/IHbt4oOfYc
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) November 3, 2022
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔