راکھی نے شادی 7 ماہ قبل کی تھی اور ان کا حمل بھی ضائع ہوا؛ بھارتی صحافی

ویب ڈیسک  بدھ 18 جنوری 2023
راکھی ساونت نے چند روز قبل ہی اپنی خفیہ شادی سے متعلق بتایا تھا، فوٹو: فائل

راکھی ساونت نے چند روز قبل ہی اپنی خفیہ شادی سے متعلق بتایا تھا، فوٹو: فائل

 ممبئی: حال ہی میں اسلام قبول کرکے مسلمان لڑکے سے شادی اور راکھی ساونت سے نام فاطمہ رکھنے والی بالی ووڈ اداکارہ کے حوالے سے ایک اور اہم انکشاف سامنے آیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 44 سالہ راکھی ساونت نے مسلمان لڑکے عادل درانی سے شادی 7 ماہ قبل کی تھی اور وہ حاملہ بھی تھیں تاہم عادل کی جانب سے شادی کو تسلیم نہ کرنے اور دیگر گھریلو مسائل کے باعث ذہنی دباؤ کا شکار ہوگئیں جس کے دوران ان کا حمل ضائع ہوگیا۔

راکھی ساونت کے حمل ضائع ہونے سے متعلق خبر بھارتی فوٹو گرافر نے انسٹاگرام پر دی۔ فوٹو گرافر کا کہنا تھا کہ انھیں فون پر راکھی ساونت نے خود بتایا کہ ان کا حمل ضائع ہوگیا۔

یہ خبر پڑھیں : راکھی ساونت نے اسلام قبول کر کے اپنا نام بھی تبدیل کر لیا 

یاد رہے کہ حال ہی میں ایک تقریب میں جب راکھی ساونت سے حاملہ ہونے سے متعلق پوچھا گیا تھا تو انھوں نے جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے ’’نو کمنٹ‘‘ کہا تھا۔

راکھی ساونت کی بھی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ پریشان دکھائی دے رہی ہیں اور انھیں یہ کہتے ہوئے سنا جا رہا ہے کہ ماں کے کینسر میں مبتلا ہوجانے اور عادل کی شادی سے انکار کی وجہ سے مجھے صحت مسائل کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : رات بھر یہی سوچتی ہوں، عادل شادی کیوں چُھپا رہا ہے، راکھی ساونت 

راکھی ساونت نے کہا کہ میں بتانا نہیں چاہتی لیکن مجھے اس وقت صحت کے کافی مسائل کا کرنا پڑ رہا ہے تاہم راکھی ساونت نے حمل سے متعلق کوئی بات نہیں کی۔

خیال رہے کہ چند روز قبل ہی راکھی ساونت اپنے مسلمان دوست عادل خان درانی کے ساتھ نکاح کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کی تھیں تاہم عادل درانی کی جانب سے تصدیق نہیں کی جا رہی تھی۔

یہ خبر بھی پڑھیں : بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کی شادی پر تنازعہ ختم ہوگیا 

بعد ازاں سلمان خان کی مداخلت پر عادل درانی نے راکھی ساونت کے ساتھ شادی کی تصدیق کی تھی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔