حکومت نے شہباز گل کی ضمانت مسترد کرنے کی درخواست واپس لے لی

ویب ڈیسک  بدھ 18 جنوری 2023
سپریم کورٹ نے شہباز گل کی ضمانت منسوخی کی درخواست واپس لینے کی استدعا منظور کرلی۔

سپریم کورٹ نے شہباز گل کی ضمانت منسوخی کی درخواست واپس لینے کی استدعا منظور کرلی۔

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی ضمانت مسترد کرنے کی درخواست سپریم کورٹ سے واپس لے لی۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے شہباز گل کی ضمانت کے خلاف درخواست پر ان چیمبر سماعت کی۔ وفاقی حکومت کی جانب سے ایڈووکیٹ رضوان عباسی چیمبر میں پیش ہوئے اور درخواست واپس لینے کی استدعا کی۔

وکیل نے بتایا کہ شہباز گل نے اپنے جرم کو دہرایا ہے جس پر ان کے خلاف نیا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے اور اب ان کی ضمانت منسوخی کیلئے متعلقہ فورم پر درخواست دی جائے گی۔

سپریم کورٹ نے شہباز گل کی ضمانت منسوخی کی درخواست واپس لینے کی استدعا منظور کرلی۔

یہ بھی پڑھیں: بغاوت پر اکسانے کا الزام؛ شہباز گل پر فرد جرم ایک بار پھر مؤخر

واضح رہے کہ اسلام آباد کی عدالت نے اداروں کو بغاوت پر اکسانے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو ضمانت پر رہا کیا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔