عام انتخابات کی تاریخ میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، عمران خان

ویب ڈیسک  بدھ 18 جنوری 2023
—فائل فوٹو

—فائل فوٹو

 لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن کی تاریخ میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے ہم نے ایسے نام دیے جن پر کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

چئیرمین تحریک انصاف عمران کی زیرصدارت لاہور میں الیکشن کی تیاریوں کے حوالے سے پارٹی اجلاس ہوا، تمام تنظیموں نے ڈور ٹو ڈور مہم کے حوالے سے چئیرمین کو بریفنگ دی۔

چئیرمین عمران خان کی جانب سے انتخابات کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور جلد از جلد بلاک کوڈ لیول پر تنظیمیں مکمل کرنے کی بھی ہدایت کر دی۔

مزید پڑھیں: حکومت اپریل میں الیکشن کرانے پر مجبور ہوجائے گی، عمران خان

شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کےلیے مسلم لیگ ن کی جانب سے دیے گئے نام اُن کی غیرسنجیدگی کا اظہار ہیں جبکہ ہم نے جو نام دیے اُن پرکوئی اعتراض نہیں اٹھاسکتا اور وہ سب کو قابل قبول ہوں گے۔

عمران خان نے کہا کہ نگران حکومت کا کام صاف شفاف انتخابات کروانا ہے، الیکشن کی تاریخ میں کسی بھی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔