شاہی خاندان کا ملازم پُرتعیش ہوٹل کا 23 لاکھ روپے بل ادا کیے بغیر رفو چکر

ویب ڈیسک  بدھ 18 جنوری 2023
خود کو شاہی خاندان کا ملازم بتاکر 4 مہینے تک مفت میں ہوٹل رہا، فوٹو: فائل

خود کو شاہی خاندان کا ملازم بتاکر 4 مہینے تک مفت میں ہوٹل رہا، فوٹو: فائل

نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت کے پُر تعیش ہوٹل لیلا پیلس میں ایک شخص نے خود کو شاہی خاندان کا ملازم بتا کر کئی دن قیام کیا اور 23 لاکھ روپے کا بل ادا کیے بغیر رفو چکر ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لیلا پیلس کی انتظامیہ کو چکمہ دینے والا شخص کا نام محمد شریف ہے جو 4 مہینے ہوٹل میں قیام کے بعد ایک روز چپ چاپ چلا گیا۔ اس شخص پر ہوٹل کا 23 لاکھ روپے کا بل بن گیا تھا۔

بھارتی پوٹل لیلا پیلس کی انتظامیہ نے پولیس کا بتایا کہ ملزم نے خود کو ابو ظہبی کے شاہی خاندان کا خاص ملازم بتایا تھا اور اس نے متحدہ عرب امارات کا رہائشی کارڈ اور دیگر دستاویزات بھی دکھائے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی جانب سے ہوٹل انتظامیہ کو دکھائے گئے کاغذات جعلی معلوم ہوتے تھے تاہم ان کی جانچ پڑتال کرائی جائے گی۔ مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔