- ضمنی انتخابات میں پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کو تعینات کرنے کی منظوری
- خیبرپختوا میں گھر کی چھت گرنے کے واقعات میں دو بچیوں سمیت 5 افراد زخمی
- درجہ بندی کرنے کیلئے یوٹیوبر نے تمام امریکی ایئرلائنز کا سفر کرڈالا
- امریکی طبی اداروں میں نسلی امتیازی سلوک عام ہوتا جارہا ہے، رپورٹ
- عمران خان کا چیف جسٹس کو خط ، پی ٹی آئی کو انصاف دینے کا مطالبہ
- پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی، شوہر کو تین ماہ قید کا حکم
- پشاور میں معمولی تکرار پر ایلیٹ فورس کا سب انسپکٹر قتل
- پنجاب میں 52 غیر رجسٹرڈ شیلٹر ہومز موجود، یتیم بچوں کا مستقبل سوالیہ نشان
- مودی کی انتخابی مہم کو دھچکا، ایلون مسک کا دورہ بھارت ملتوی
- بلوچستان کابینہ نے سرکاری سطح پر گندم خریداری کی منظوری دیدی
- ہتھیار کنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنا دے چکے ہیں، پاکستان
- بشریٰ بی بی کا عدالتی حکم پر شفا انٹرنیشنل اسپتال میں طبی معائنہ
- ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
- محکمہ صحت پختونخوا نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت مانگ لی
- پختونخوا میں طوفانی بارشوں سے ہلاکتیں 59 ہوگئیں، 72 زخمی
- امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں، وزیر خارجہ
- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
بھٹکتے دماغ کی نشان دہی کرنے والا الارم
ٹوکیو: کھلی آنکھوں سے خواب دیکھنے والے افراد، جن کی توجہ باآسانی بھٹک جاتی ہے، کو جلد ہی ان کے مسئلے کا حل ملنے والا ہے۔
ایڈوانس ٹیلی کمیونیکیشنز ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے سائنس دانوں نے ایسا طریقہ کار وضع کیا ہے جو دماغی سرگرمی پڑھ کر بھٹکتے ذہن کی نشان دہی کرتا ہے اور جب جب دماغ بھٹکتا ہے برقی الارم بجا دیتا ہے۔
60 سال سے کم 36 افراد پر کی جانے والی اس تحقیق میں لوگوں سے توجہ طلب کام کرایا گیا۔ اس ٹاسک میں ان افراد کو اسکرین پر نمبر نظر آنے پر ایک بٹن دبانا تھا لیکن اسکرین پر نمبر’تین‘ کے نمودار ہونے پر بٹن دبانے سے گریز کرنا تھا۔ہر 18 سیکنڈوں کے بعد ان سے پوچھا گیا کہ وہ اس ٹاسک میں کتنا مشغول تھے تاکہ ان کے بھٹکتے دماغوں کا تعین کیا جاسکے۔
تحقیق کے شرکاء کے ذہن بھٹکتے وقت ان کی دماغی سرگرمی کی نشان دہی کرنے کے بعد محققین نے ان کے سر پر الیکٹروڈز لگا کر انہیں 20 منٹ دورانیے کا وہی نمبر ٹاسک پھر سے دیا۔
اس بار گروپ کے نصف سے زائد افراد کے دماغی نقوش نے جب جب ان کے ذہن کے بھٹکنے کے متعلق بتایا ان کو برقی انتباہ سنائی دیا۔
الارم کی آوازیں سن کر ان افراد کے دماغ ان لوگوں کی نسبت کم بھٹکے جن کو دیہان بٹنے پر متنبہ نہیں کیا گیا تھا۔
اس چھوٹی مگر اہم تحقیق میں بتایا گیا کہ جن لوگوں کو اس طریقہ کار سے گزارا گیا ان کے ذہنوں نے بھٹکنا واضح طور پر کم کردیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔