- کہوٹہ؛ بس میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق
- نوجوان نسل قوم کا سرمایہ
- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
- کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا
- ویمنز کوالیفائر؛ آئی سی سی نے ثنامیر کو برانڈ ایمبیسڈر مقرر کردیا
- پی او بی ٹرسٹ عالمی سطح پر ساڑھے 3لاکھ افراد کی بینائی ضائع ہونے سے بچا چکا ہے
- ایف بی آر نے ایک آئی ٹی کمپنی کی ٹیکس ہیرا پھیری کا سراغ لگا لیا
- سیاسی نظریات کی نشان دہی کرنے والا اے آئی الگوردم
- خاتون ڈاکٹرز سے علاج کرانے والی خواتین میں موت کا خطرہ کم ہوتا ہے، تحقیق
- برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
مالی سال کی پہلی ششماہی میں جاری کھاتہ کا خسارہ 5 ارب 42 کروڑ ڈالر تک کم رہا
کراچی: دسمبر کے اعدادوشمار کے ساتھ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں جاری کھاتہ کا خسارہ 5 ارب 42 کروڑ ڈالر تک کم رہا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال پہلی ششماہی میں جاری کھاتہ 3 ارب 66 کروڑ ڈالر رہا،گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں جاری کھاتہ کا خسارہ 9 ارب ڈالر سے زائد تھا۔
مرکزی بینک کےمطابق زرمبادلہ کے ذخائر پر دبائو کم کرنے کے لیے درآمدات کو محدود رکھنے کی حکومتی پالیسی کے نتائج آنا شروع ہوگئے، جاری کھاتہ کے خسارہ میں کمی کا تسلسل جاری ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق دسمبر 2022 میں جاری کھاتہ کا خسارہ 40 کروڑ ڈالر رہا،نومبر میں جاری کھاتہ کا خسارہ 25 کروڑ ڈالر رہا تھا جولائی تا دسمبر کے دوران درآمدات میں 6.5 ارب ڈالر کی کمی ہوئی ۔رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں درآمدات 36 ارب ڈالر کے مقابلے میں 29.5 ارب ڈالر رہیں۔
اعدادو و شمار کے مطابق تجارتی خسارہ 5 ارب 55 کروڑ ڈالر کم رہا،جولائی دسمبر 2022 کا تجارتی خسارہ 15 ارب 30 کروڑ ڈالر رہا۔ مالی سال 22-2021 کی پہلی ششماہی میں تجارتی خسارہ 20 ارب 85 کروڑ ڈالر رہا تھا۔
مرکزی بینک کے مطابق خدمات کی تجارت کے خسارے میں بھی نمایاں کمی واقع ہوئی، اعدادوشمار کے مطابق جولائی تا دسمبر خدمات کی تجارت کا خسارہ 35 کروڑ ڈالر رہا،گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں خدمات کا خسارہ 2 ارب 14 کروڑ ڈالر رہا تھا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال پہلی ششماہی میں اشیاء و خدمات کا مجموعی خسارہ 7 ارب 33 کروڑ ڈالر کم رہا،رواں مالی سال پہلی ششماہی میں اشیاء و خدمات کی تجارت کا مجموعی خسارہ 15 ارب 65 کروڑ ڈالر رہا۔گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں اشیاء و خدمات کی تجارت کا مجموعی خسارہ 22 ارب 99 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔