حلقہ این اے 193 ضمنی انتخاب کیلیے عمران خان نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے

ویب ڈیسک  جمعرات 19 جنوری 2023
—فائل فوٹو

—فائل فوٹو

 راجن پور: پنجاب کے ضلع راجن پور سے قومی اسمبلی کی خالی ہونے والی نشست این اے 193 پر ضمنی الیکشن کیلیے عمران خان نے کاغذات نامزدگی وصول کرلیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راجن پور کے حلقہ جام پور این اے 193 کی نشست پی ٹی آئی کے ممبر قومی اسمبلی سردار جعفر لغاری کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی جس پر الیکشن کمیشن نے 26 فروری 2023 کو ضمنی الیکشن کا اعلان کیا ہے۔

پی ٹی آئی نے اس حلقے سے انتخاب لڑنے کا اعلان کیا ہے، حلقہ این اے 193 سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان انتخاب لڑیں گے جس کے لیے الیکشن کمیشن سے کاغذات نامزدگی وصول کرلیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پی ٹی آئی کے چیئرمین قومی اسمبلی کی خالی ہونے والی متعدد نشستوں پر الیکشن لڑ چکے ہیں جبکہ ایک روز قبل پی ٹی آئی نے اسپیکر کی جانب سے 34 اراکین کے استعفے منظور ہونے کے بعد اعلان کیا کہ مذکورہ حلقوں میں عمران خان الیکشن لڑیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔