ادارہ ہوابازی کی جانب سے لڑاکا طیاروں کے منفرد ماڈلز کی نمائش

عائشہ خان  جمعرات 19 جنوری 2023
ادارہ ہوا بازی کے تحت نمائش میں اسکولوں کے طلبہ و طالبات جہازوں کے ماڈل  دیکھ رہے ہیں  ۔ فوٹو : ایکسپریس

ادارہ ہوا بازی کے تحت نمائش میں اسکولوں کے طلبہ و طالبات جہازوں کے ماڈل دیکھ رہے ہیں ۔ فوٹو : ایکسپریس

 کراچی: ادارہ ہوا بازی کی جانب سے پاک فضائیہ کے گرجتے برستے طیاروں کے شانداراورمنفرد ماڈلزکی نمائش کا اہتمام کیا گیا۔

ادارہ ہوابازی کی نمائش کا ایوی ایشن انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کراچی میں منعقدہ منفرد نمائش میں سی ون تھرٹی، پی سی تھری اورین، میراج 3،ایف 86 سیبر، ایف 104 اسٹار فائٹر اور ٹی 37 ٹرینرکے ماڈلزبھی شرکاکی توجہ کامرکز بنے رہے نمائش کے ساتھ ہی ساتھ ہوابازی کی ابتدائی تعلیم سے آگاہی کے لیے تین ماہ کا شارٹ کورس بھی متعارف کرایاگیا۔

آئی پی ایم ایس نائب صدر سید مسرت نے کہا کہ ایوی ایشن انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کراچی سیکنڈری اسکول اور او لیول سے لے کرہائر ایجوکیشن لیول تک ملک میں ایوی ایشن انڈسٹری کے لیے پیشہ ورانہ افرادی قوت کے لیے کوشاں ہیں اس نمائش کا مقصد مستقبل کے معماروں کو نہ صرف ہوا بازی سے قریب کرنا ہے بلکہ ملک کے اقتصادی حالات کو بہتر بنانا ہے۔

سی ای او ایوی ایشن انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ ولی مغنی نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کورس کے شرکا کوورچول ریالٹی فلائنگ، پیرا گلائیڈنگ سمیت فلائنگ سیمولیٹرز کے ذریعہ تفریح سرگرمیاں بھی کرائی جاتی ہیں۔

طلبہ کا کہنا تھا کہ نمائش میں مختلف جہاز کے ماڈلز دیکھ کر اگاہی حاصل ہوئی مستقبل میں پائلٹ بنی تو پہلے سے ہی معلوم ہوگا کہ سامنے والا طیارہ کونسا ہے، اس طرح کی تربیت سے شوق بھی پیدا ہوتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔