احد رضا میر کے بعد عدنان رضا میر شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے کیلئے تیار

ویب ڈیسک  جمعرات 19 جنوری 2023
(فائل فوٹو)

(فائل فوٹو)

کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف سینئر اداکار اور پروڈیوسر آصف رضا میر کے چھوٹے بیٹے عدنان رضا میر جلد انڈسٹری میں ڈیبیو کریں گے۔

پاکستان سمیت بین الاقوامی  پراجیکٹس  میں کام کرنے والے آصف رضا میر کے بیٹے احد رضا میر کے بعد اب عدنان رضا میر بھی جلد ٹی وی اسکرین پر نظر آئیں گے۔ عدنان رمضان کے دوران خصوصی ڈرامے ’فیری ٹیل‘ سے اپنے ٹیلی ویژن کیرئیر کا آغاز کریں گے۔

ڈرامے میں حمزہ سہیل اور سحر خان مرکزی کردار ادا کریں جبکہ عدنان رضا میر ان دونوں کے ساتھ نظر آئیں گے۔ اگر یہ ڈرامہ مقبول رہا تو عدنان کیلئے یہ یقینی طور پر ایک  بہترین لانچ پیڈ ہوگا۔


View this post on Instagram

A post shared by adnan raza mir (@azyteam)

یاد رہے کہ رضا میر خاندان کو پاکستان سمیت بین الاقوامی سطح پر شوبز انڈسٹریز میں مقبولیت حاصل ہے آصف رضا میر اور احد رضا میر پاکستان شوبز انڈسٹری سمیت کئی بین الاقوامی پراجیکٹس میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔


View this post on Instagram

A post shared by adnan raza mir (@azyteam)

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔