بلوچستان کے راستے 100 کلو چرس بیرون ملک اسمگل  کرنے کی کوشش ناکام

ویب ڈیسک  جمعرات 19 جنوری 2023
(فوٹو فائل)

(فوٹو فائل)

 اسلام آباد: اے این ایف نے بلوچستان کے راستے منشیات کی بیرون ملک اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناد ی۔

ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق ملک بھر میں منشیات کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں گوادر کے قریب ایک کارروائی میں 100 کلو چرس برآمد کرکے بیرون ملک اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناد ی گئی۔

شیخوپورہ ٹول پلازہ کے قریب ایک اور کارروائی میں کار سے 44 کلو 400 گرام چرس اور 16 کلو 800 گرام افیون برآمد کرکے لاہور کے رہائشی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

اُدھر خیبر سے منشیات پشاور اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے پشاور بس ٹرمینل پر افغان باشندے اور خیبر کے رہائشی ملزم سے 2 ہزار نشہ آور گولیاں برآمد کرلی گئیں۔

منشیات اسمگلنگ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلیے گئے۔ اے این ایف نے تفتیش شروع کردی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔