نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے استعفیٰ دے دیا

ویب ڈیسک  جمعرات 19 جنوری 2023
جیسنڈا آرڈرن 2017 میں نیوزی لینڈ کی وزیراعظم بنیں تھیں:فوٹو:فائل

جیسنڈا آرڈرن 2017 میں نیوزی لینڈ کی وزیراعظم بنیں تھیں:فوٹو:فائل

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔

اپنی پارٹی کے اجلاس سے خطاب میں نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے کہا کہ میں بطور وزیراعظم اپنے فرائض بہترین طورپر ادا کرنے کی کوشش کی۔ اب وقت آگیا ہے کہ میں وزیراعظم کا منصب چھوڑ دوں۔

وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن 7 فروری تک اپنے فرائض انجام دیں گی جبکہ نیوزی لینڈ میں انتخابات رواں سال اکتوبر میں ہوں گے۔ نیوزی لینڈ کی 42 سالہ وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن  نے 2017 میں  37 سال کی عمر میں منصب سنبھالا تھا اور دنیا کی کم عمر وزیراعظم ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔