سی پی پی اے نے بجلی 2 روپے 19 پیسے سستی کرنے کی درخواست دیدی

ویب ڈیسک  جمعرات 19 جنوری 2023
نیپرا 30 جنوری کو سماعت کرے گا (فوٹو فائل)

نیپرا 30 جنوری کو سماعت کرے گا (فوٹو فائل)

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی 2 روپے 19 پیسے سستی کرنے کی درخواست دیدی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سی پی پی اے نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی سستی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرادی، جس کی سماعت نیپرا 30 جنوری کو ہوگی۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے درخواست دسمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: کے الیکٹرک صارفین کیلئے فی یونٹ قیمت میں 10 روپے 26 پیسے کمی کا امکان

قبل ازیں گزشتہ روز کے الیکٹرک نے نیپرا میں فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 10 روپے 26 پیسے کمی کی درخواست دائر کی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔