ملک کے بیرونی قرضوں میں 4 ارب ڈالر کی کمی

اے پی پی  اتوار 6 اپريل 2014
بیرونی قرضوں کا حجم رواں سال کم ہو کر 59  ارب 30کروڑ ڈالر ہوگیا ہے۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

بیرونی قرضوں کا حجم رواں سال کم ہو کر 59 ارب 30کروڑ ڈالر ہوگیا ہے۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

اسلام آباد: رواں مالی سال کے دوران ملک کے بیرونی قرضوں میں 4 ارب ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔

مالیاتی شعبے کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران واجب الادا بیرونی قرضوں کا حجم 63ارب 30 کروڑ ڈالر تھا جو رواں سال کم ہو کر 59  ارب 30کروڑ ڈالر ہوگیا ہے۔ اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ حکومت کی بہتر پالیسی اور مالیاتی کنٹرول کا نتیجہ ہے اور بیرونی قرضوں میں 4ارب ڈالر کی کمی حوصلہ افزا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں کے نتیجے میں ملک میں کاروباری اور صنعتی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔