مہنگائی کا طوفان، مصر میں حکومت کا شہریوں کو مرغی کے پنجے کھانے کا مشورہ

ویب ڈیسک  جمعرات 19 جنوری 2023
مصر میں انتہائی مہنگائی کے باعث کھانے پینے کی اشیا خریدنا مشکل ہوگیا ہے:فوٹو:فائل

مصر میں انتہائی مہنگائی کے باعث کھانے پینے کی اشیا خریدنا مشکل ہوگیا ہے:فوٹو:فائل

قاہرہ: مصر میں مہنگائی کے طوفان سے پریشان شہریوں کو حکومت نے مرغی کے پنجے کھانے کا مشورہ دے دیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق عرب دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے ملک مصر کو کرنسی کے ریکارڈ بحران کا سامنا ہے۔بدترین معاشی صورتحال کے باعث کھانے پینے کی عام اشیا خریدنا عام لوگوں کے لیے ناممکن ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق مرغی کی قیمت 30 مصری پونڈ فی کلو سے بڑھ کر 70 مصری پونڈ تک جا پہنچی ہے جس کے بعد حکومت نے عوام کو مرغی کے پنجے کھانے کا مشورہ دیا ہے۔ مصر میں مرغی کے پنجوں کو غذا کے بجائے پھینکنے والی چیز شمار کیا جاتا ہے اور اس کا کھانا انتہائی غربت کی علامت سمجھا جاتا ہے۔

عام شہریوں اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی مشہور شخصیات نے حکومت کو اس مشورے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔