- وزیراعظم سے اسکواش کے سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان کی ملاقات
- فضل الرحمان کی شہباز شریف اور زرداری سے ملاقاتیں، ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے پر غور
- نیا گریڈنگ سسٹم کے بعد میٹرک اور انٹر کی مارک شیٹ رزلٹ کارڈ میں تبدیل
- وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا معیشت پر عمران خان کو لائیو مناظرے کا چیلنج
- ہلال احمر گجرانوالہ میں خواجہ سراء کا رقص، نیشنل ہیڈکوارٹر نے نوٹس لےلیا
- حکومت بجلی کا یونٹ اب 50 روپے تک لے کر جائے گی، شوکت ترین
- وکٹ کیپر محمد رضوان کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش
- سیاہ فام شہری کی ہلاکت، امریکی پولیس کے 5 اہلکاروں پر فرد جرم عائد
- پی ایس ایل اور مردم شماری کےلئے پولیس کی نفری کم پڑگئی
- لائسنس کی تجدید میں مبینہ تاخیر؛ 5 کمپنیوں کے فلائٹ آپریشن معطل
- 9 فلسطینیوں کی شہادت پر ریلی، اسرائیل کا غزہ پر فضائی حملہ، متعدد زخمی
- کراچی میں ہفتے اور اتوار کو بوندا باندی کی پیش گوئی
- اسلام آباد تا کراچی؛ جدید سہولتوں کی حامل گرین لائن ایکسپریس ٹرین کا افتتاح
- کسٹم انٹیلی جنس کی کارروائی، جنگی طیاروں کا اسمگل شدہ آئل بڑی مقدار میں برآمد
- اپنی ڈیڑھ سالہ بیٹی کی لاش کچرے میں پھینکنے والی خاتون گرفتار
- خیبرپختونخوا کے نگراں وزیر حاجی غفران کا تنخواہ اور مراعات نہ لینے کا اعلان
- دو دن سے واہگہ پر موجود بھارتی بیس بال ٹیم پاکستان پہنچ گئی
- پولیس مقابلہ اور ڈکیتی کے مجرم کو 32 سال قید کا حکم
- کیماڑی میں جاں لیوا پراسرار بیماری سے اموات؛ حکومتی مشینری سرگرم
- بحران پر قابو پانے کے لیے ایک ارب ڈالر پاکستان لاسکتے ہیں، ایکسچینج کمپنیز آف پاکستان
نیب ترامیم کے ثمرات؛ زرداری کیخلاف ریفرنس واپس، دیگر 2 کی درخواست دائر

(فوٹو فائل)
اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زردار بھی نیب ترامیم کے ثمرات پانے والوں کی فہرست میں شامل ہو رہے ہیں۔ احتساب عدالت نے ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس نیب کو واپس بھیج دیا۔
پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج رانا ناصر جاوید نے کی، جس میں انہوں نے محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے ریفرنس نیب کو واپس بھیج دیا۔
عدالت نے یہ ریفرنس نیب قوانین میں ترامیم کے بعد دائرہ اختیار میں نہ آنے کی بنیاد پر واپس کرتے ہوئے حکم دیا کہ ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس متعلقہ فورم کو بھیجا جائے۔
قبل ازیں سابق صدر آصف زرداری نے نیب ترامیم سے فائدہ لیتے ہوئے منی لانڈرنگ ریفرنس واپس بھیجنے کی درخواست دائر کردی۔
احتساب عدالت اسلام آباد میں منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت میں آصف زرداری کے وکیل فاروق نائیک اور نیب پراسیکیوٹر پیش ہوئے، جہاں آصف زرداری اور فریال تالپور کی ریفرنس واپس بھیجنے کی درخواستوں پر دلائل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آصف زرداری پر 30ملین کا الزم ہے، جو اب تک نیب ثابت نہیں کر سکا۔ گورنر اسٹیٹ بینک نے بھی یہ کیس نیب کو نہیں بھیجا تھا۔
دلائل میں کہا گیا ہے کہ نئے نیب قانون کے تحت ریفرنس بھی عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا ، لہٰذا احتساب عدالت قانون کے مطابق ریفرنس واپس بھیجے۔ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔
احتساب عدالت نے آصف زرداری، فریال تالپور اور دیگر کی ایک روزہ حاضری سے استثنا کی درخواستیں بھی منظورکرلیں۔
دریں اثنا احتساب عدالت اسلام آباد میں پارک لین ریفرنس کی سماعت ہوئی، جس میں جج ناصر جاوید رانا کے روبرو سابق صدر آصف زرداری کے وکیل فاروق نائیک اور نیب پراسیکیوٹر پیش ہوئے۔
دوران سماعت آصف زرداری سمیت دیگر ملزمان کی جانب سے ایک روزہ حاضری سے استثنا کی درخواستیں پیش کی گئی، جس پر عدالت نے آئندہ سماعت پر دلائل دینے کا حکم دیتے ہوئے مزید کارروائی کیے لیے سماعت 25 جنوری تک ملتوی کردی۔
عدالت نے آصف زرداری اور دیگر کی ایک روزہ حاضری سے استثنا کی درخواستیں منظور کرلیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔