- فواد چوہدری سے یہ سلوک کرنے والوں کیلیے اکیلی کافی ہوں، اہلیہ
- پی ٹی آئی کا پنجاب میں انتخابات کی تاریخ کیلیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع
- ملک میں کل سے مزید بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی
- آئی ایم ایف سے اسی مہینے معاہدہ ہوجائے گا، وزیراعظم
- سخت سردی جنوری میں لیکن سندھ میں تعطیلات دسمبر میں
- طیبہ ہراسگی کیس؛ ہائیکورٹ نے پی اے سی کے دائرہ اختیار پر سوال اٹھا دیا
- رونالڈو کو تحفے میں ملی قیمتی پتھروں سے بنی گھڑی کی مالیت کیا ہے؟
- پی ٹی آئی نے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کی تعیناتی چیلنج کردی
- باجوہ لیک کیس میں گرفتار ایف بی آر اہلکاروں کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم
- اسنوکر چیمپیئن شپ؛ برطانوی کیوئسٹ کو پاکستانی کیوئسٹ کے ہاتھوں شکست
- کراچی؛ کرایے کی کار چلانے والا 2 بچوں کا باپ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہلاک
- ڈالر کی اڑان جاری، مزید 7 روپے مہنگا
- دو سے زیادہ نشستوں پر الیکشن لڑنے سے روکنے کی درخواست پر اعتراض کالعدم
- لاہور میں اے ٹی ایم ہیک کرنے کی کوشش ناکام، ہیکر گرفتار
- ثانیہ مرزا نے ٹینس کورٹ کو ہمیشہ کیلئے خیرباد کہہ دیا، ویڈیو وائرل
- بلدیہ شرقی کے زیر انتظام کئی صحت مراکز غیر فعال، مریض رل گئے
- ڈھائی لاکھ ٹن چینی کی برآمد، وفاقی حکومت نے شرائط تبدیل کر دیں
- فحاشی و عریانی کا سیلاب
- اسلام میں دوستی کا معیار
- ایف آئی اے نے جہانگیر ترین اور بیٹے کو کلین چٹ دیدی، مقدمہ خارج
رونالڈو کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز سے مشابہت والی اداکارہ سوشل میڈیا پر وائرل

روڈریگز جیسا نظر آنے کے لیے کوئی سرجری نہیں کروائی، ریما النازی (فوٹو: ایکسپریس ویب)
ریاض: پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز سے مشابہت رکھنے والی اداکارہ ریما النازی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ریما النازی نے ارجنٹائن میں پیدا ہونے والی ہسپانوی ماڈل سے مشابہت کی وجہ سے توجہ مبذول کرائی ہے، اداکارہ کا کہنا ہے کہ جارجینا روڈریگز جیسا نظر آنے کے لیے کوئی سرجری نہیں کروائی۔
انہوں نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ میں جارجینا سے ملنا چاہتی ہوں اور یہ فیصلہ ان پر چھوڑا چاہتی ہوں کہ کیا میں انکی طرح دِکھتی ہوں، البتہ میرے چہرے کی رونالڈو کی گرل فرینڈ سے مماثلت مجھے عالمی شہرت دلائے گی۔
مزید پڑھیں: کیا سعودی عرب رونالڈو اور انکی گرل فرینڈ کیلئے قانون بدلنے جارہا ہے؟
ریما نے کہا کہ وہ شروع میں حیران رہ گئیں جب کچھ لوگوں نے انہیں روک کر پوچھا کہ رونالڈو کہاں ہے؟۔
مزید پڑھیں: رونالڈو کی گرل فرینڈ کو سعودی عرب میں کن پابندیوں کا سامنا ہوگا؟ جانیے
دوسری جانب النصر فٹبال کلب سے معاہدے کے بعد رونالڈو اور انکی گرل فرینڈ ان دنوں سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں بچوں کے ہمراہ ہوٹل میں رہائش پذیر ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔