- پی ٹی آئی نے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کی تعیناتی چلینج کردی
- باجوہ لیک کیس میں گرفتار ایف بی آر اہلکاروں کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم
- اسنوکر چیمپیئن شپ؛ برطانوی کیوئسٹ کو پاکستانی کیوئسٹ کے ہاتھوں شکست
- کراچی؛ کرایے کی کار چلانے والا 2 بچوں کا باپ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہلاک
- ڈالر کی اڑان جاری، مزید 7 روپے مہنگا
- دو سے زیادہ نشستوں پر الیکشن لڑنے سے روکنے کی درخواست پر اعتراض کالعدم
- لاہور میں اے ٹی ایم ہیک کرنے کی کوشش ناکام، ہیکر گرفتار
- ثانیہ مرزا نے ٹینس کورٹ کو ہمیشہ کیلئے خیرباد کہہ دیا، ویڈیو وائرل
- بلدیہ شرقی کے زیر انتظام کئی صحت مراکز غیر فعال، مریض رل گئے
- ڈھائی لاکھ ٹن چینی کی برآمد، وفاقی حکومت نے شرائط تبدیل کر دیں
- فحاشی و عریانی کا سیلاب
- اسلام میں دوستی کا معیار
- ایف آئی اے نے جہانگیر ترین اور بیٹے کو کلین چٹ دیدی، مقدمہ خارج
- صابرین کے لیے خوش خبری
- فواد چودھری کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم
- اسلاموفوبیا میں مبتلا انتہا پسندوں کی حرکت کو سختی سےمسترد کرتے ہیں، سوئیڈن
- دیوؤں کے قبضے میں آئے ہوئے انسان
- خرم منظور نے سرفراز احمد کو بابراعظم سے بڑا ’’کپتان‘‘ قرار دیدیا
- ایل پی جی اور ہوٹل مالکان کا 31جنوری سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان
- کیماڑی میں پراسرار بیماری پھیل گئی، 1 ماہ میں 20 سے زائد اموات
پی ٹی آئی کا کراچی بلدیاتی انتخابات کالعدم قرار دینے کا مطالبہ

کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں عوامی مینڈیٹ چوری کیا گیا،اسد عمر:فوٹو:فائل
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کراچی کے بلدیاتی انتخابات کو کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کردیا۔
پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری اسد عمر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پیپلز پارٹی نے طاقت اور دھاندلی سے کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں عوامی مینڈیٹ چوری کیا۔ انتخابات کو کالعدم قرار دیا جائے۔
اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ پہلے انتخابات ملتوی کرانے کی کوشش کی گئی۔ سندھ میں آخرکار15 جنوری کو انتخابات ہوئے لیکن پھر مینڈیٹ چوری کرلیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کے دن صبح دھاندلی شروع ہوئی۔ پی ٹی آئی کے رہنما امجد آفریدی نے ویڈیو میں بتایا کہ کیسے ایک ہزارووٹ پولنگ اسٹیشن لائے گئے۔ ویڈیو پردھاندلی کرنے والوں کے بجائے امجد آفریدی کو گرفتار کرلیا گیا۔ امجد آفریدی کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اوران کے بھائی کی ایک آنکھ ضائع ہوگئی۔
اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کہیں پہاڑوں پر نہیں بلکہ یونین کونسل میں ہورہا تھا۔ انتخابی عملے پردباؤ ڈالا گیا۔ الیکشن کمیشن اس سارے عمل میں بے بس نظر آرہا ہے۔مینڈیٹ چوری ہونے پر جب عوام نے احتجاج کیا تو پولیس نے پی ٹی آئی ورکرز کو حراست میں لے لیا۔
اسد عمر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی بدترین دھاندلی کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر تشدد کیا گیا۔ کراچی کے خلاف انتہائی خوفناک گیم کھیلا جا رہا ہے۔ ہرطریقے سے کراچی کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مقامی حکومت میں بھی جن کو کراچی والوں نے ووٹ دیا ان کومینڈیٹ نہیں دیا گیا۔جماعت اسلامی کی بھی سیٹیں چھینی گئی ہیں۔کراچی کےاس الیکشن کو مسترد کرتے ہیں۔ کراچی کے بلدیاتی انتخابات کو کالعدم قرار دیا جائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔