رواں ماہ بالی ووڈ کی مزید 4 فلمیں سینماؤں کی زینت بنیں گی

کلچرل رپورٹر  پير 7 اپريل 2014
آنیوالی فلموں میں ’’بھوت ناتھ ریٹرنز‘‘،’’2اسٹیٹس‘‘، ’’ریوالور رانی‘‘ اور’’کانچی ‘‘ شامل ہیں۔ فوٹو: فائل

آنیوالی فلموں میں ’’بھوت ناتھ ریٹرنز‘‘،’’2اسٹیٹس‘‘، ’’ریوالور رانی‘‘ اور’’کانچی ‘‘ شامل ہیں۔ فوٹو: فائل

لاہور: ماہ رواں کے دوران بالی ووڈ کی دوفلمیں ’’میں تیرا ہیرو‘‘ اور ’’جال‘‘ چار اپریل کو ریلیزہوچکی ہیں جب کہ مزید چار فلمیں بھی اسی ماہ کے دوران سینماگھروں کی زینت بنیں گئیں۔

تفصیلات کے مطابق رواں کے دوران ریلزہونے والی دو فلمیں’’میں تیرا ہیرو‘‘ اور ’’جال‘‘ چار اپریل کو ریلیزہوچکی ہیں ’’میں تیرا ہیرو‘‘ کے ڈائریکٹر ڈھوڈ دھون ہیں جنہوں نے اپنے بیٹے ورون دھون کو ایلینا ڈی سوزا اور نرگس فخری کے ساتھ لے کر بنائی ہے دوسری فلم ’’جال ‘‘ ہے جس کے ڈائریکٹر گریش ملک ہے یہ صحرا میں پانی تلاش کرنیوالے شخص پر بنائی گئی ہے۔2008 ء میں بنی فلم ’’بھوت ناتھ‘‘ کا سیکوئل ’’بھوت ناتھ ریٹرنز‘‘ گیارہ اپریل کو ریلیز ہوگی ۔ نتیش تیواڑی کی ڈائریکشن میں بنائے گئے اس سیکوئل میں امتیابھ بچن نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ارجن کپور اور عالیہ بھٹ کی فلم ’’2اسٹیٹس‘‘ 18اپریل کو ریلیز ہونے والی ہے۔

فلم ’چیتن بھگت کے 2009میں شائع ہونے والے بیسٹ سیلرناول ٹواسٹیٹس پر بنائی گئی ہے۔اداکارہ کنگنا رانوت کی فلم’’ ’’ریوالور رانی‘‘ 25اپریل کو ریلیز ہوگی جس میں کنگنا کے مقابل ویر داس نے ہیرو کا کردار نبھایا ہے ۔ بالی ووڈ کے لیجنڈ ڈائریکٹر سبھاش گھئی کی چھ سال بعد بالی وڈ میں بطور ڈائریکٹر فلم ’’کانچی ‘‘ کے ذریعے واپسی ہورہی ہے ،25اپریل کو ریلیز ہونے والی اس فلم میں نئی اداکارہ مشٹی نے مرکزی کردار نبھایا ہے جب کہ دیگر فنکاروں میں متھن چکر ورتی ، رشی کپور اور کارتک تیواڑی شامل ہیں ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔