- پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج کینسر سے آگاہی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
- دوہرے ٹیکس سے چھٹکارہ: پاکستان اور افغانستان کے درمیان کنونشن پر دستخط
- شیخ رشید کے خلاف کراچی میں بھی مقدمہ درج
- آئی ایم ایف کا سرکاری اداروں کی نجکاری، بجلی گیس اور پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا مطالبہ
- کراچی میں ڈاکوؤں راج، ایک اور نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا، رواں سال میں اب تک 16 جاں بحق
- خیبرپختونخوا پولیس نے دہشت گردی کیخلاف فرنٹ لائن پر جنگ لڑی، آرمی چیف
- قومی اسمبلی کی 31 نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری
- مودی کا جنگی جنون؛ 24 ارب ڈالر کے جنگی ہتھیار خرید لیے
- سرکاری افسر کی بیٹی کی سالگرہ، کراچی چڑیا گھر شہریوں کیلیے بند
- سوڈان میں پوپ فرانسس کا دورہ؛ مسلح گروپ کی فائرنگ میں21 افراد ہلاک
- ٹانڈہ ڈیم میں کشتی حادثہ؛ لاپتا آخری طالبعلم کی نعش بھی نکال لی گئی
- دہشت گردی کے خلاف بات ہو تو پی ٹی آئی کو تکلیف ہوتی ہے، وفاقی وزیر مملکت
- پی ایس ایل 8 کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہوگی
- محمد حفیظ نے کراچی یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا
- عمران خان کا ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ
- الیکشن کمیشن دباؤ میں آئیگا تو آئینی جنگ کیلئے تیار ہوجائے، حافظ نعیم
- شاہین شاہ آفریدی کا نکاح؛ ملکی اور غیرملکی کھلاڑیوں کے مبارکباد کے پیغامات
- پشاور پولیس پر فائرنگ کرنے والا اشتہاری اور مفرور ملزم گرفتار
- حکومت نے ناک کے نیچے دہشت گردی پھیلنے کی اجازت دی، عمران خان
- یورپی یونین کا یوکرین میں اہم اجلاس؛ روسی طیارے فضا میں منڈلاتے رہے
کراچی: لانڈھی میں گھر میں گھس کر شہری کا قتل، نیوکراچی میں شوہر نے بیوی کو ماردیا

لانڈھی میں قتل کیے گئے شخص کا تعلق پنوعاقل سے تھا جو سیکیورٹی گارڈ تھا (فوٹو : فائل)
کراچی: لانڈھی میں ملزمان نے گھر میں گھس کر سوئے ہوئے شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، نیو کراچی میں شوہر نے گھریلو تنازع پر بیوی کو سرپر وزنی چیز مار کر قتل کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سکھن کے علاقے لانڈھی لالہ آباد ایریا ون سی کچی آبادی بسم اللہ مسجد کے قریب گھر میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، مقتول کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 40 سالہ عطاء اللہ ولد بہادر علی کے نام سے کی گئی، ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے تاہم پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔
مقتول کی اہلیہ کے کزن مبشر نے ایکسپریس کو بتایا کہ جاں بحق ہونے والا عطا اللہ 4 بچوں ایک لڑکی اور 3 لڑکو کا باپ تھا، آبائی تعلق اندرون سندھ پنوعاقل سے تھا، انڈس سیکیورٹی کمپنی میں بطور سیکیورٹی گارڈ ملازم تھا۔
مقتول کے کزن نے بتایا کہ عطا اللہ کچھ روز قبل اپنے بیوی بچوں کے ہمراہ پنو عاقل گیا تھا اور بدھ کی صبح تقریباً 6 بجے گاؤں سے واپس کراچی آیا تھا، مقتول دن کو تین بجے ڈیوٹی پر کورنگی میں واقعے انڈس اسپتال گیا تھا جہاں سے رات ساڑھے گیارہ بجے واپس آیا اور بیوی بچوں اور ساس کے ساتھ کھانا کھا کر رات کو تقریباً ایک بجے کے قریب سوگیا ، دو سے تین بجے کے درمیان نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر اسے سوتے میں فائرنگ کر کے ہلاک کیا اور فرار ہوگئے، نہیں معلوم کہ مقتول کی کسی سے کوئی دشمنی تھی۔
پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد مقتول عطا اللہ کی لاش تجہیز و تکفین کے لیے ورثا کے حوالے کر دی۔
شوہر نے بیوی کو سر پر وزنی چیز مار کر قتل کردیا
دریں اثنا نیو کراچی کے علاقے بلال کالونی میں بے شوہر نے گھریلو تنازع پر بیوی کو سر پر وزنی چیز مار کر قتل کردیا۔ ایس ایچ او بلال کالونی آفتاب عباسی کے مطابق سیکٹر فائیو جے میں قائم طلحہ مسجد کے قریب گھر میں محمد دلاور نامی شخص نے 25 سالہ بیوی انعم کو سر پر وزنی چیز مارکر قتل کیا اور فرار ہوگیا۔
ایس ایچ او کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، ملزم کئی عرصے سے بے روز گار تھا، ملزم نے انعم سے 7 سال قبل شادی کی تھی، مقتولہ بے اولاد تھی جبکہ میکے اور سسرال والے ملزم کو بے روزگاری کے طعنے دیتے تھے جس پر میاں بیوی میں اکثر و بیشتر جھگڑے رہتے تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔