دہشت گردی کیس؛ پی ٹی آئی کے دو ایم پی اے سمیت 15 ملزمان کی ضمانت منظور

کورٹ رپورٹر  جمعرات 19 جنوری 2023
(ٖفوٹو: فائل)

(ٖفوٹو: فائل)

  کراچی: انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت نے ڈی سی کیماڑی آفس میں تصادم سے متعلق اقدام قتل اور دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی بلال غفار اور سعید آفریدی سمیت 15 ملزمان کی ضمانت منظور کرلی۔

کراچی انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت کے روبرو ڈی سی کیماڑی آفس میں تصادم سے متعلق اقدام قتل اور دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں رکن صوبائی اسمبلی پی ٹی آئی بلال غفار اور سعید آفریدی سمیت 15 ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

ملزمان میں عطا اللہ، شبیر قریشی، خلیل حیدر، معراج، بہرام، حضرت خلیل، دوا خان، فیاض اور کومن سمیت دیگر شامل ہیں۔ عدالت نے پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی بلال غفار اور سعید آفریدی سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت منظور کرلی۔

عدالت نے ملزمان کو 30, 30 ہزار کے مچلکے جمع کرانے اور متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔