- سیالکوٹ میں شادی سے انکار پر پانچ بچوں کی ماں قتل
- حکومت اور اپوزیشن میں کوئی صلاحیت نہیں ہے، شاہد خاقان
- پیپلزپارٹی کا عمران خان کو قانونی نوٹس بھیجنے کا اعلان
- جعلی لیڈی ڈاکٹر بن کر ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
- ڈیرہ غازی خان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، دو دہشت گرد ہلاک
- کراچی میں اتوار کی صبح بوندا باندی کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
- ای پاسپورٹ فیس میں اضافے کی خبریں بے بنیاد قرار
- متحدہ عرب امارات کے صدر پیر کو ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے
- اسلام آباد میں پیر کو چھٹی کا اعلان
- امریکی رکن کانگریس نے اے آئی سافٹ ویئر سے لکھی تقریر پڑھ ڈالی
- بسکٹ ہمارے وزن میں اضافے کا سبب بنتے ہیں، تحقیق
- جرمنی نصب کی جانے والی آئی میکس اسکرین نے دو گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیے
- مری ڈسٹرکٹ اسپتال کی مسروقہ تینوں ڈائیلاسز مشین برآمد، ڈاکٹراور خریدار گرفتار
- پاکستانی زائرین نے درگاہ اجمیر شریف پر چادر چڑھائی
- عمران خان کے آصف زراری مخالف بیان پر وزیراعظم دفاع میں سامنے آگئے
- عمران خان جو بھی فیصلہ کریں ہم اُن کے ساتھ کھڑے ہیں، حبہ چوہدری
- الیکشن کمیشن دھمکی کیس، فواد چوہدری مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
- سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 6500 روپے کا اضافہ
- کراچی، نجی اسکول میں اردو بولنے پر بچے کے منہ پر ’کالک‘ مل دی گئی
- ایک شہزادی لندن سے آکر کہتی ہے میرا بھرپور استقبال کیا جائے، سراج الحق
فٹبال ورلڈکپ فائنل کو ڈیڑھ ارب افراد نے دیکھا، فیفا

ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 172 گولز ہوئے (فوٹو: ٹوئٹر)
فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے اعلان کیا ہے کہ قطر میں کھیلے گئے گزشتہ سال 2022 کے ورلڈکپ فائنل کو 1.5 بلین یعنی (ڈیڑھ ارب) افراد نے دیکھا۔
فیفا کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ 18 دسمبر کو شیڈول قطر کے لوسیل اسٹیڈیم میں ارجنٹینا اور فرانس کے درمیان فائنل 88 ہزار 966 افراد نے دیکھا جبکہ دنیا بھر سے 1.5 یعنی (ڈیڑھ ارب) افراد نے لائیو اسٹریمنگ اور ٹی وی کے ذریعے میچ دیکھا۔
فیفا ورلڈکپ 2022 کے دوران اسٹیڈیم میں 3.4 ملین یعنی (34 لاکھ) افراد نے دیکھا، سال 2018 کے اندر یہ تعداد 3 ملین ہے، اس ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 172 گولز ہوئے جس نے 1998 اور 2014 میں گولز کی تعداد 171 تھی۔
مزید پڑھیں: فیفا ورلڈکپ؛ ارجنٹینا فرانس کو شکست دے کر ورلڈ چیمپئن بن گیا
فرانس اور ارجنٹینا کے درمیان فیفا ورلڈکپ 2022 کا فائنل سنسنی خیز ثابت ہوا، مقررہ 90 منٹ کے کھیل کے دوران دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ 2، 2 گول سے برابر رہا۔
مزید پڑھیں: فیفا ورلڈکپ؛ ٹورنامنٹ کے بہترین گول کا اعلان ہوگیا
پینلٹیز سے قبل کھیلے جانے والے پہلے اضافی ہاف میں دونوں ٹیمیں کوئی گول اسکور نہ کرسکیں۔ البتہ دوسرے اضافی ہاف (108 ویں منٹ) میں میسی نے ارجنٹینا کو ایک بار برتری دلائی جس کو امباپے نے میچ کے آخر لمحات (118 ویں منٹ) میں برابر کردیا۔
تاریخی فائنل کا فیصلہ پینلٹیز پر ہوا، جس میں ارجنٹینا نے فرانس کو 2-4 سے شکست دیکر تیسری بار ٹائٹل اپنے نام کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔