رز احمد آسکر اعلانات کرنے والے پہلے پاکستان نژاد اداکار بن گئے

ویب ڈیسک  جمعرات 19 جنوری 2023
 رز احمد یہ ٹاسک ایلیسن ولیمز کے ساتھ مل کر اگلے ہفتے سرانجام دیں گے (فوٹو: فائل)

رز احمد یہ ٹاسک ایلیسن ولیمز کے ساتھ مل کر اگلے ہفتے سرانجام دیں گے (فوٹو: فائل)

لاس اینجلس: ہالی وڈ اداکار رز احمد آسکر انعامات کا اعلان کرنے والے پہلے پاکستان نژاد فنکار بن گئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق رز احمد یہ ٹاسک ایلیسن ولیمز کے ساتھ مل کر اگلے ہفتے سرانجام دیں گے۔

آسکر انعامات کے اعلان منگل کے روز اکیڈمی کے سیموئیل گولڈون تھیئٹر میں ہوں گے اور یہ اے بی سی گڈ مارننگ امریکا میں براہ راست دکھائے جائیں گے۔

رز احمد نے پچھلے برس اپنی شارٹ فلم ’دی لانگ گڈبائے‘ پر پہلا آسکر جیت کر تاریخ رقم کی تھی اور وہ پہلے پاکستان نژاد ہالی وڈ مسلمان اداکار بن گئے جنہوں نے فلمی دنیا کا اعلیٰ ترین ایوارڈ جیتا۔


View this post on Instagram

A post shared by Riz Ahmed (@rizahmed)

رواں ہفتے رز احمد نے اعلان کیا تھا کہ وہ پاکستانی فلم ’جوائے لینڈ‘ کے ایگزیکٹو پروڈیوسر بنے ہیں اور انہوں نے اس اشتراک پر مسرت کا اظہار کیا تھا۔

انہوں نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر فلم کو شاندار قرار دیتے ہوئے صائم صادق کو ایک بہترین فلم بنانے پر داد و تحسین بھی دی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔