- پاکستان کی معاشی ترقی اللہ تعالیٰ کے ذمے ہے، اسحاق ڈار
- ایران میں آذر بائیجان کے سفارتخانے پر فائرنگ، سیکورٹی چیف ہلاک
- فواد چوہدری سے یہ سلوک کرنے والوں کیلیے اکیلی کافی ہوں، اہلیہ
- پی ٹی آئی کا پنجاب میں انتخابات کی تاریخ کیلیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع
- ملک میں کل سے مزید بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی
- آئی ایم ایف سے اسی مہینے معاہدہ ہوجائے گا، وزیراعظم
- سخت سردی جنوری میں لیکن سندھ میں تعطیلات دسمبر میں
- طیبہ ہراسگی کیس؛ ہائیکورٹ نے پی اے سی کے دائرہ اختیار پر سوال اٹھا دیا
- رونالڈو کو تحفے میں ملی قیمتی پتھروں سے بنی گھڑی کی مالیت کیا ہے؟
- پی ٹی آئی نے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کی تعیناتی چیلنج کردی
- باجوہ لیک کیس میں گرفتار ایف بی آر اہلکاروں کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم
- اسنوکر چیمپیئن شپ؛ برطانوی کیوئسٹ کو پاکستانی کیوئسٹ کے ہاتھوں شکست
- کراچی؛ کرایے کی کار چلانے والا 2 بچوں کا باپ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہلاک
- ڈالر کی اڑان جاری، مزید 7 روپے مہنگا
- دو سے زیادہ نشستوں پر الیکشن لڑنے سے روکنے کی درخواست پر اعتراض کالعدم
- لاہور میں اے ٹی ایم ہیک کرنے کی کوشش ناکام، ہیکر گرفتار
- ثانیہ مرزا نے ٹینس کورٹ کو ہمیشہ کیلئے خیرباد کہہ دیا، ویڈیو وائرل
- بلدیہ شرقی کے زیر انتظام کئی صحت مراکز غیر فعال، مریض رل گئے
- ڈھائی لاکھ ٹن چینی کی برآمد، وفاقی حکومت نے شرائط تبدیل کر دیں
- فحاشی و عریانی کا سیلاب
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری کیلیے 6 رکنی پارلیمانی کمیٹی کے قیام کا نوٹی فکیشن جاری

(فوٹو: فائل)
لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی سطبین خان نے نگراں وزیراعلیٰ کے تقرر کے لیے 6 رکنی پارلیمانی کمیٹی کے قیام کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
اسپیکر کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق کمیٹی میں حکومتی اتحاد اور متحدہ اپوزیشن کے تین تین اراکین شامل ہیں، جن میں سے حکومت بینچوں سے میاں اسلم اقبال، راجہ بشارت اور ہاشم جواں بخت جبکہ متحدہ اپوزیشن کی جانب سے ملک احمد خان، حسن مرتضی اور ملک ندیم کامران شامل ہیں۔
نوٹی فکیشن کے مطابق پارلیمانی کمیٹی 3 روز میں نگراں وزیراعلی کے ناموں پر مشاورت کرے گی۔
تحریک انصاف کی پارلیمانی کمیٹی کے اراکین کی عمران خان سے ملاقات
دوسری جانب پنجاب میں نگران حکومت کے قیام کا معاملے پر تحریک انصاف کی پارلیمانی کمیٹی کے اراکین کی عمران خان سے ملاقات کی، جس میں سینئر مرکزی نائب صدر فواد چوہدری بھی موجود تھے۔
ملاقات میں پنجاب میں نگران وزیراعلیٰ کی نامزدگی کے حوالے سے اہم امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی اور احمد نواز سکھیرا، سابق چیف سیکریٹری پنجاب نوید چیمہ اور نصیر خان کے ناموں پر غور کیا گیا۔
چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے حتمی مشاورت کے بعد دو نام پارلیمانی کمیٹی کو بھیجے جانے پر اتفاق کیا۔
انتخابات کی شفافیت کو خطرے میں ڈالنا قوم سے دشمنی ہوگی، عمران خان
اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ ملک انتخابات میں تاخیر کا کسی طور متحمل نہیں ہوسکتا، نہایت حسّاس ملکی صورتحال میں انتخابات کی شفافیت کو خطرے میں ڈالنا قوم سے دشمنی کے مترادف ہے، صاف، شفاف انتخابات کا انعقاد سنجیدہ ترین معاملہ ہے، بہترین ساکھ اور صلاحیت کی حامل نگران حکومت ہی اس ذمہ داری کیلئے موزوں ہے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف بہترین شہرت و صلاحیت کی حامل شخصیات کو نامزد کررہی ہے، عوام کا سامنا کرنے سے خوفزدہ گروہ کو مزید خرابیوں کی اجازت دینا حماقت ہوگی، نگران حکومتوں کے قیام کا آئینی تقاضا سنجیدگی سے پورا کرکے عوام کو انتخاب کے ذریعے فیصلے کا بلاتاخیر حق دیا جائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔